وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیا

Posted On: 22 SEP 2020 12:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 ؍ستمبر 2020:وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 75 سال پہلے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پوری دنیا کے لئے ایک ادارہ قائم کیا گیا تھا اور جنگ کے خوف سے امید کی نئی کرن پھوٹی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ  چارٹر کے بانیوں میں شامل بھارت اس عظیم ویژن کا ایک حصہ تھا،جس سے  ’واسودیوا کٹم بکم ‘کے بھارت کے اپنےفلسفے کی عکاسی ہوتی ہے ،جس میں تمام مخلوق  کو ایک خاندان سمجھا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ قیام امن مشنوںسمیت امن اور ترقی کے مقصدکو فروغ دینے والوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی وجہ سے ہماری دنیا آج ایک بہتر مقام ہے۔آج منظور کئے گئے اقوام متحدہ اعلانئے کے بارے میں  وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ بہت کچھ حاصل کیا گیا ہے لیکن  اصل مشن ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ہم جو آج دوراندیشی والے اعلانئے کو منظوری دے رہے ہیں اس میں اس بات کو تسلیم کیا گیاہے کہ تصادم کو روکنے ،ترقی کو یقینی بنانے ،آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے ،عدم مساوات کو کم کرنے اور ڈجیٹل ٹکنالوجی کو اپنانے کے لئے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔اعلانئے میں  بذات خوداقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت کو  بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جامع اصلاحات کے بغیر اقوام متحدہ  کواعتماد کے بحران کا سامنا ہے اور آج کے چیلنجوں سے فرسودہ  ڈھانچے کے ساتھ  نہیں نمٹا جاسکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی ایک دوسرے سے مربوط دنیا میں ہمیں اصلاح شدہ  کثیر جہتی کی ضرورت ہے،جو سے آج کے حقائق کی عکاسی کرے ، تمام فریقوں  کو آواز اٹھانے کا حق دے، عصری چیلنجوں سے نمٹ سکے اورانسانی بہبود پرتوجہ مرکوز کرے۔بھارت اس مقصد کے لئے تمام دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

 

(22-09-2020)

U- 5721



(Release ID: 1657668) Visitor Counter : 188