وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے مہاراشٹر کے بھیونڈی علاقے میں ایک عمارت کے گرنے سے ہونے والی اموات پر صدمے کا اظہار کیا ہے

Posted On: 21 SEP 2020 10:57AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  21ستمبر 2020 / وزیراعظم جناب نریندر مودی مہاراشٹر کے بھیونڈی  علاقے میں ایک عمارت کے گرنے سے ہونے والی اموات پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ

‘مہاراشٹر کے بھیونڈی علاقے میں عمارت کے گرنے سے بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ میں متاثرہ کنبوں سے اس افسوسناک واقعہ کے لیے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ جو اس میں زخمی ہوئے ہیں، وہ جلد صحت یاب ہوں۔ بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد بہم پہنچائی جارہی ہے’۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ ا ع۔ت ع )

    (21-09-2020 )

U.NO. 5668


(Release ID: 1657164) Visitor Counter : 180