ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے 18 ستمبر ، 2020 ء تک غریب کلیان روز گار ابھیان کے تحت 979000 دہاڑیوں کا کام پیدا کیا


یہ کام 6 ریاستوں یعنی بہار ، جھار کھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور اتر پردیش میں کیا گیا

Posted On: 20 SEP 2020 9:33AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،20 ستمبر / بھارتی ریلوے نے  18 ستمبر ، 2020 ء تک غریب کلیان روز گار ابھیان کے تحت   6 ریاستوں  ، یعنی   بہار ،  جھار کھنڈ ، مدھیہ پردیش ،  اڈیشہ ، راجستھان اور اتر پردیش میں   979557 دہاڑیوں کا کام پیدا کیا ۔ 

          ریلوے   ، کامرس اور صنعت کے  مرکزی وزیر  پیوش گوئل ، اِن پروجیکٹوں میں حاصل  پیش رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اِن ریاستوں میں  ، اِس اسکیم کے تحت مہاجر   مزدوروں کے لئے  کام پیدا کر رہے  ہیں ۔  ان ریاستوں میں  ریلوے  کے  بنیادی ڈھانچے کے 164 پروجیکٹوں پر  کام کیا جا رہا ہے ۔

          18 ستمبر ، 2020 ء تک   اس  ابھیان میں 12276  ورکروں کو شامل کیا گیا اور   نافذ کئے جانے والے پروجیکٹوں کے لئے ٹھیکیداروں کو 2056.97 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

          ریلوے نے ہر ضلع میں اور ریاستوں میں  مجاز افسران تعینات کئے ہیں  ، جو  ریاستی حکومتوں  کے ساتھ  قریبی تال مال سے کام کر رہے ہیں ۔

          ریلوے نے بہت سے کاموں کی نشاندہی کی ہے ، جنہیں اِس اسکیم کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے ۔ ان کاموں میں ( 1 ) لیول کراسنگ کے لئے  سڑک کی تعمیر اور دیکھ  بھال  ، ( 2 ) آبی راستوں کا فروغ  ، اُن میں سے گاد نکالنا اور پٹریوں   کے قریب نالوں کو صاف کرنا ، ( 3 ) ریلوے اسٹیشن  پر پہنچنے والی سڑکوں کی تعمیر اور دیکھ بھال ، ( 4 ) ریلوے کے  پشتوں  کو چوڑا کرنا اور موجودہ پشتوں کی مرمت  ، ( 5 ) ریلوے کی زمین  کی آخری حدوں پر شجر کاری کرنا اور   ( 6 ) موجودہ پشتوں اور پلوں وغیرہ   کو محفوظ رکھنے کے کام ۔

          قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے  20 جون ، 2020 ء کو  مہلک کووڈ – 19 سے متاثرہ  مہاجر ورکروں  کی بڑی تعداد میں  اپنے علاقوں / گاؤوں میں واپس جانے کے پیش نظر ، انہیں  روز گار فراہم کرنے  اور با اختیار بنانے کی خاطر  غریب کلیان روز گار ابھیان  نامی روزگار اور  دیہی  تعمیراتِ عامہ    کا کام شروع کیا تھا ۔  وزیر اعظم نے  اعلان  کیا تھا کہ  غریب کلیان روز گار ابھیان کے تحت دیہی علاقوں میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے 50000  کروڑ روپئے کی رقم خرچ کی جائے گی ۔

          125 کے اس ابھیان کو مشن کے طور پر چلایا جا رہا ہے اور 116 اضلاع میں  25 طرح کے کام  / سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں ۔  ان اضلاع میں  ، جن کا تعلق  6 ریاستوں یعنی بہار ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، جھار کھنڈ اور اڈیشہ سے ہے ،   سب سے زیادہ مائگرینٹ ورکر واپس آئے ہیں ۔ اس مہم کے دوران   تعمیراتِ عامہ کے کام  میں 50000 کروڑ روپئے کے وسائل خرچ کئے جائیں گے ۔

          یہ ابھیان  12 مختلف  وزارتوں / محکموں  کی ایک مشترکہ کوشش ہے ، جن میں  دیہی ترقی  ، پنچایتی راج  ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، کانکنی  ، پینے کے  پانی اور صفائی ستھرائی ، ماحولیات ، ریلوے ،  پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، نئی اور قابلِ تجدید توانائی ، سرحدی سڑک ، ٹیلی مواصلات اور زراعت  شامل  ہیں  اور اس میں 25 بنیادی ڈھانچے کے کاموں کو تیزی سے نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ روز گار کے مواقعوں میں  اضافہ کیا جا سکے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  5661



(Release ID: 1656973) Visitor Counter : 174