صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پریس کے لئے بیان

Posted On: 18 SEP 2020 7:37AM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند  نے  آئین کی دفعہ 75 کی شق (2) کے تحت وزیراعظم کے مشورہ پر  فوری اثر سے مرکزی وزراء کی کونسل سے محترمہ ہرسمرت کور بادل کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

مزید برآں، وزیراعظم کی تجویز پر صدر جمہوریہ نے  ہدایت دی ہے کہ کابینی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کو ان کی موجودہ پورٹ پولیو کے ساتھ ساتھ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی جائے۔

****

 ( م ن ۔ق ت ۔رض)

U- 5595


(Release ID: 1656002) Visitor Counter : 177