وزارت دفاع

ہندوستانی اور  امریکی دفاعی وفد کے درمیان دفاعی تعاون پر ورچوول مذاکرہ

Posted On: 16 SEP 2020 10:38AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 16ستمبر۔ 10ویں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی پہل( ڈی ٹی ٹی آئی) گروپ کی میٹنگ ورچوول طریقے سے 15 ستمبر 2020 کو منعقد کی گئی۔اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستانی وزارت دفاع کی طرف سے دفاعی پیداوار کے سیکریٹری جناب راج کمار اور امریکی وزارت دفاع کی طرف سے تحویل اور بقا کی دفاعی انڈر سیکریڈری اور محترمہ ایلین ایم لارڈ نے کی۔ ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی میٹنگ عام طور سے سال میں دوبار ہوتی ہے، ایک بار بھارت میں اور دوسری بار امریکہ میں۔ اس بار یہ میٹنگ کووڈ -19 وباء کی وجہ سے وی ٹی سی کے ذریعہ منعقد کی گئی۔

 ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کا مقصد دو طرفہ دفاعی تجارت سے متعلق مستحکم قیادت فراہم کرنا اور ایک ساتھ مل کر دفاعی آلات تیار کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت بری ، بحری، فضائی اور ایئر کرافٹ کیرئیرٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چار جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کئے گئے ہیں تاکہ باہمی طور پر متفقہ  پروجیکٹوں کو فروغ دیا جاسکے۔گروپوں نے مشترکہ صدور کو جاری سرگرمیوں اور مشترکہ مواقع کے بارے میں بتایا جس میں متعدد مختصر  مدتی پروجیکٹ بھی شامل ہیں جنہیں ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جانا ہے۔

 ڈی ٹی ٹی  آئی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں صدور نے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا جس میں ان کے ذریعہ ڈی ٹی ٹی آئی کے متعدد مخصوص پروجیکٹوں کو‘‘ تفصیلی پلاننگ  کو بروئے کار لا کر اور قابل پیمائش پیش رفت کے ذریعہ دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون پر ہمارے مذاکرہ کو مضبوط کرنے’’ کے ان کے ارادے کا اعلان ہے۔

 دونوں صدور  میں اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ اکتوبر 2019 میں ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کی گزشتہ میٹنگ کے بعد، ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت باہم معاون پروجیکٹوں کی شناخت اور ترقی کے لئے اسٹنڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر( ایس او پی) کو پورا کرلیا گیا ہے۔ یہ ایس او پی ، ڈی ٹی ٹی آئی کے لئے فریم ورک کا کام کرے گا اور دونوں فریقین کو باہمی  فہم کی دستاویز تیار کرنے میں مدد کرے گا کہ کامیابی کی تعریف کیسے کرنی ہے اور اسے حاصل کیسا کرنا ہے۔جولائی میں‘ صنعت کے لئے ڈی ٹی ٹی آئی کی ابتدائی رہنمائی’ کے نام سے ایس او پی کے کلیدی عناصر کا عوام کے لئے جاری کئے جانے لائق خلاصہ بھی  شائع کیاگیا تھا اور اسے ہندوستانی اور امریکی صنعتی تنظیموں کے درمیان تقسیم کیاگیا تھا۔

ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کے تحت مشترکہ طور پر اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لئے امریکی  اور ہندوستانی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے کی  کوشش کو پہلے ڈی ٹی ٹی آئی انڈسٹری کولائبوریشن فورم( ڈی آئی سی  ایف) کے ذریعہ اجاگر کیا گیا تھا۔اس فورم کا انعقاد ورچوول طور پر 10ستمبر 2020 کو کیاگیا۔ ڈی آئی سی ایف کا انعقاد جناب سنجے جاجو، جوائنٹ سکریٹری( دفاعی صنعتوں کی پیداوار)،جناب مائیکل ویکارو، ڈائریکٹر، انٹر نیشنل آرمامینٹس کوآپریشن اورمحترمہ ایمی مورے، ڈائریکٹر ، اسمال بزنس پروگرام کے ذریعہ کیا گیا ۔یہ فورم ہندوستانی اور امریکی صنعت کو ڈی ٹی ٹی آئی کے ساتھ براہ راست طور پر مصروف ہونے اور صنعتی اشتراک پر اثر ڈالنے والے امور پر حکومت اور صنعت کے درمیان مذاکرہ کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔مذاکرہ کے نتائج سے ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کے صدور کو مطلع کردیا گیا تھا۔

****

( م ن ۔ق ت ۔رض)

Word-598 (2020 16.09.)

U- 5456


(Release ID: 1654903) Visitor Counter : 206