وزارت آیوش
کووڈ - 19 سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کیلئے آیوش طریقے مینجمنٹ پروٹوکول میں شامل کئے گئے
Posted On:
14 SEP 2020 4:00PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے 13 ستمبر 2020 کو کووڈ کے بعد روک تھام کے بارے میں ایک پروٹوکول جاری کیا ہے۔ یہ پروٹوکول مریضوں کی گھر پر دیکھ بھال کے لئے ایک مربوط جامع نقطہ نظر فراہم کرتا ہے اور یہ روک تھام/ کیوریٹیو تھیراپی کے طور پر استعمال کے لئے نہیں ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحت مند ہونے کی مدت ان مریضوں کے لئے طویل ہو سکتی ہے جو بیماری سے زیادہ سنگین طور پر متاثر تھے اور جو پہلے سے کسی بیماری کے شکار تھے۔ پروٹوکول صحت خدمات کے متعدد آیوش طریقوں کو شامل کرنے کے نقطہ نظر سے بھی قابل ذکر ہے تاکہ کووڈ-19 کے مریض زیادہ تیزی سے صحت یاب ہو سکیں۔
کوویڈ 19 ایک نئی بیماری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس کی قدرتی تاریخ خاص طور پر مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد کے بارے میں نئی معلومات درج کی جارہی ہیں۔ ٹھیک ہونے کے بعد بیماری سے متعلق تمام معلومات کا پتہ لگانے کے لئے فعال تحقیق کی جارہی ہے۔ ابھی تک جو مریض شدید کوویڈ 19 بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، وہ تھکاوٹ ، کھانسی اور گلا سوکھنے وغیرہ جیسے علامات کی جانکاری دے رہے ہیں۔
کووڈ کے بعد انفرادی سطح پر ماسک کا استعمال، ہاتھ اور سانس کی حفظان صحت ، ایک دوسرے سے دوری بنا کر رکھنے وغیرہ کے علاوہ گرم پانی پینا اور آیوش دوا کو فروغ دینے والی امیونٹی کو کو آیوش کے اہل ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کیے جانے کے بعد مشورہ دیا جاتا ہے۔ ہلکی / معتدل ورزشیں جیسے یوگ آسن، پرانایام ، مراقبہ کے ساتھ ساتھ روزانہ صبح یا شام آرام سے ٹہلنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ ، پروٹوکول میں متوازن غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جسے ہضم کرنا آسان ہے اورجسسے تازہ تیارکیا گیا ہے۔ کمیونٹی کی سطح پر کوئی شخص ٹھیک ہونے اور بحالی کے عمل کے لئے برادری پر مبنی سیلف ہیلپ گروپوں ، اہل پیشہ وروں وغیرہ کی مدد لے سکتا ہے۔
انفرادی سطح پر آیوش وزارت کے ذریعہ پہلے سے جاری کی گئی صلاح کے مطابق آیوش دواوں کو فروغ دینے والی امیونٹی کی سفارش کی جاتی ہے جو ایک اہل معالج کی مشاورت سے مشروط ہے۔
**************
م ن۔ن ا۔ م ف
(14-09-2020)
U: 5365
(Release ID: 1654345)
Visitor Counter : 308