پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 2020، کل یعنی 14 ستمبر کو شروع ہوگا


اس اجلاس کے دوران یکم اکتوبر تک، 18 نشستوں کے دوران 47 تجاویز پیش کی جائیں گی

آرڈی نینسوں کی جگہ گیارہ بل پیش کیے جائیں گے

Posted On: 13 SEP 2020 2:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 13 ستمبر 2020: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 2020، 14 ستمبر 2020 بروز پیر شروع ہوگا۔ 17ویں لوک سبھا کا چوتھا اور راجیہ سبھا کا 252 واں اجلاس، 14 ستمبر 2020 کو منعقد ہوگا اور سرکاری کاموں کی مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ یکم اکتوبر 2020 بروز جمعرات اختتام پذیر ہوگا۔

اٹھارہ دنوں تک چلنے والے اس اجلاس میں مجموعی طور پر 18 نشستیں ہوں گی (اس دوران سبھی سنیچر اور اتوار کام ہوگا) اور مانسون اجلاس 2020 کے دوران کل 47* تجاویز کی نشاندہی کی گئی ہے (* ان میں 45 بل اور 2 مالیات سے متعلق موضوعات شامل ہیں

آرڈی نینس کی جگہ مجموعی طور پر گیارہ بل پیش کیے جائیں گے، ان میں (i) کاشتکاروں کی پیداوار کی تجارت و کاروبار (فروغ اور سہل کاری) بل 2020۔ (ii) قیمتوں کی یقین دہانی سے متعلق کاشتکاروں (اختیارکاری اور تحفظ) کا معاہدہ اور زرعی خدمات بل 2020 (iii) دی ہومیوپیتھی سینٹرل کونسل (ترمیمی) بل 2020۔ (iv) دی انڈین میڈیسن سینٹرل کونسل (ترمیمی) بل، 2020۔ (v) ضروری اشیاء (ترمیمی) بل، 2020۔ (vi) انسالوینسی اینڈ بینکرپسی (دوسرا) ترمیمی بل، 2020۔ (vii) بینکنگ ضابطہ (ترمیمی) بل، 2020۔ (viii) ٹیکسیشن اور دیگر قوانین (راحتی اور مخصوص فراہمی) بل، 2020۔ (ix) وبائی امراض (ترمیمی) بل، 2020۔ (x) وزراء کی تنخواہ اور بھتے (ترمیمی) بل، 2020۔ (xi) اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ، بھتے اور پنشن (ترمیمی) بل، 2020 شامل ہیں  جن کے اس مانسون اجلاس کے دوران منظور کیے جانے کی امید ہے۔

اس کے ساتھ ہی، پارلیمنٹ میں کچھ زیر التوا اہم بل بھی ہیں جن پر اس اجلاس کے دوران نظر ثانی کرنے اور انہیں منظور کیے جانے کی امید ہے۔ ان میں (i) کیڑے مار دوا انتظام کاری بل، 2020۔ (ii) بھارتی نظام ادویہ کے لئے قومی کمیشن (این سی آئی ایم) بل، 2019 جو کہ راجیہ سے منظور ہوا۔ (iii) ومیو پیتھی کے لئے قومی کمیشن (این سی ایچ) بل، 2019 راجیہ سبھا کے ذریعہ منظور شدہ (iv)آیورید میں تدریس اور تحقیق کا ادارہ بل، 2020، جو لوک سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا۔ (v) ایئر کرافٹ (ترمیمی) بل 2020، لوک سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا۔ (vi) کمپنیز (ترمیمی) بل، 2020 (vii) طبی اسقاط حمل (ترمیمی) بل، 2020، لوک سبھا کے ذریعہ منظور شدہ۔ (viii) سروگیسی (ریگولیشن) بل، 2020، لوک سبھا کے ذریعہ منظور شدہ۔ (ix) راشٹریہ رکشا یونیورسٹی بل، 2020 (x) دی نیشنل فارینسک سائنس یونیورسٹی بل، 2020 (xi) دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی قوانین (ترمیمی) بل، 2020، لوک سبھا کے ذریعہ منظور شدہ۔ (xii) بین ریاستی ندی کے پانی سے متعلق تنازعات (ترمیمی) بل، 2019، لوک سبھا کے ذریعہ منظور شدہ۔ (xiii) ڈیم تحفظ بل، 2019، لوک سبھا کے ذریعہ منظور شدہ۔ (xiv) بڑی بندرگاہ اتھارٹیوں سے متعلق بل 2020۔ (xv) سماجی تحفظ اور فلاح سے متعلق ضابطہ، 2019 (xvi) پیشہ وارانہ سلامتی، صحت اور کام کرنے کی جگہ کی حالت سے متعلق ضابطہ، 2019 (xvii) صنعتی رشتے سے متعلق ضابطہ بل 2019، شامل ہیں۔

اس اجلاس کے دوران کچھ نئے بلوں کے بھی متعارف اور منظور کیے جانے امید ہے۔ ان میں (i) دی بائی لیٹرل نیٹنگ آف فائینشل کانٹریکٹس بل، 2020 (ii) فیکٹرنگ ریگولیشن (ترمیمی) بل، 2020 (iii) پنشن فنڈ ضابطہ اور ترقیاتی اتھارٹی (ترمیمی) بل، 2020 (iv) متحدہ اور صحتی پیشہ واران کے لئے قومی کمیشن بل، 2020 (v) امدادی تولیدی تکنالوجی (ریگولیشن) بل، 2020 (vi) قومی خطہ راجدھانی دہلی کی حکومت (ترمیمی) بل، 2020 (vii) غیر ملکی تعاون (ریگولیشن) بل، 2020 ، (viii) عوام کی نمائندگی (ترمیمی) بل 2020(ix) مینووَل اسکیوینجرس اور ان کی بازآبادکاری کے طور پر روزگار کی ممانعت (ترمیمی) بل، 2020 (x) انصاف اطفال (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) ترمیمی بل، 2020۔ (xi) کثیر ریاستی امدادی سوسائیٹیز (ترمیمی) بل، 2020 (xii) جموں و کشمیر سرکاری زبان، بل، 2020، شامل ہیں۔

اس کے علا وہ اس اجلاس میں کچھ بل واپس لیے جائیں گے۔ ان میں (i) متحدہ اور حفظانِ صحت پیشہ واران بل، 2018 (ii) کانکنی (ترمیمی) بل، 2011 (iii) بین ریاستی مہاجر کارکن (ریگولیشن آف امپلائمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) ترمیمی بل، 2011 (iv) عمارت اور تعمیراتی کارکنان سے متعلق قوانین (ترمیمی) بل، 2013 (v) روزگار تبادلہ (اسامیوں کی ضروری اطلاع) ترمیمی بل، 2013

یہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دور میں منعقد ہونے والا پارلیمنٹ کا اولین اجلاس ہوگا۔ اس لیے کووِڈ۔19 کے لئے جاری کیے گئے رہنما خطوط کے مطابق اجلاس کی کاروائی کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

ہر روز ہر ایک ایوان کے لئے چار گھنٹوں کا ایک سیشن ہوگا (صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک راجیہ سبھا کے لئے اور دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک لوک سبھا کے لئے) ۔ لیکن اجلاس کے پہلے دن یعنی 14 ستمبر کو لوک سبھا کا اجلاس صبح کے وقت ہوگا۔ اجلاس کے دوران، جسمانی دوری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اراکین پارلیمنٹ کی نشستوں کے درمیان مخصوص فاصلہ رکھا جائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ دونوں ایوانوں کے چیمبروں میں اور گیلری میں بیٹھیں گے۔  اراکین پارلیمنٹ کی موجودگی کے اندراج کے لئے موبائل ایپ کی شروعات کی گئی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی کرسیوں کے درمیان کاربن شیٹ لگائی گئی ہے۔

اجلاس میں وقفہ سفر ہوگا اور غیر ستارہ سوالات کو میز پر رکھا جائے گا۔

 

****

 

م ن۔ ا ب ن

U:5341



(Release ID: 1653925) Visitor Counter : 264