محنت اور روزگار کی وزارت
جی-20ممالک کے محنت اور روزگار کے وزرا کی میٹنگ میں جناب گنگوار نے کہا :کووڈ-19وبائی مرض کے تناظر میں پیدا شدہ مسائل کا حل ڈھونڈنے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت
Posted On:
11 SEP 2020 12:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11ستمبر 2020/ محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب سنتوش گنگوار نے کووڈ-19 وبا کے تناظر میں پیدا شدہ مسائل کا حل ڈھونڈنے کے لئے تمام جی-20 ممالک سے مل کر کام کرنےکی اپیل کی۔ جناب گنگوار جی -20 ممالک کےمحنت اور روزگار وزرا کی ایک ورچوئل میٹنگ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کل شام خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے اجاگر کیا کہ کووڈ-19 وبا میں ہمارے کام کرنے کے طور طریقوں کو بدل دیا ہے۔
کووڈ 19 وبائی بیماری کے اثرات پر قابو پانے کے بعد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ہندستان کی ان کوششوں پر روشنی ڈالی جن کے تحت کامگاروں کے مسائل کا حل کرنے کے لئے ہندستان میں کام کے آجروں کو مزدوروں کو ادائیگی کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ جناب گنگوار نے یہ بھی کہا کہ تارکین مزدوروں کو فوری مدد مہیا کرانے کے لئے ہندستان میں عارضی کیمپ بنائے گئے، کھانے اور دواؤں کا انتظا م کیا گیا۔ جناب گنگوار نے میٹنگ میں ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کاآغاز کیا گیا ہے، جی 20 ممالک کی میٹنگ میں کووڈ19* اور کے مضر اثرات پر غوروخوض کیا گیا اور محنت بازار پر کووڈ19 کے اثرات کو کم کرنے کے اقدا م کا قرارداد میں ذکر کیا گیا ہے۔
جناب گنگوار نے جی20 یوتھ روڈ میپ 2025 تیار کرنے کے لئے سعودی پریزیڈینسی کی کوششوں کی ستائش کی۔ نوجوانوں سے وابستہ اشاریوں کا ذکر پہلی مرتبہ ہواہے۔ اس سے محنت بازار میں نوجوانوں کی ترقی کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب گنگوار نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کو پختہ یقین ہے کہ اختراع ، نئی صنعت سازی اور صنعتی دنیا کی حوصلہ افزائی نوجوانوں کی ترقی کے لئے اہم ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندستان میں منظم شعبے میں ماسٹر اور مالک طریق سے برتاؤ نظام کے تحفظ سماجی کا دارئرہ بنایا گیا ہے۔ غیر منظم شعبے کے کامگاروں کو سماجی تحٖفظ کو یقینی بنانے کے لئے رضاکارانہ اسکیم کی شروعات کی گئی ہے جس میں حکومت کا بھی یکسا ں تعاون ہوگا ۔
یونیورسل طریقے سے متعلقہ موضوع صنفی مساوات کے اس سال بھی جی20 کےاہم ہونے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خواتین کامگاروں کو کانکنی شعبے سمیت تمام تعمیراتی میدانوں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، بشرطیکہ اس میں ان کی رضا مندی اور تحفظ کا پورا دھیان رکھا گیا ہو۔ جناب گنگوار نے کہا کہ نئے صنعت سازوں کی حوصلہ افزائی کے بغیر کسی گارنٹی کے قرض دینے کا نظام شروع کیا گیا ہے جس سے وہ اپنے کاروبار کا آغاز کرسکیں۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5290
(Release ID: 1653552)
Visitor Counter : 194