کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لئے تعاون سے متعلق ریاستوں کی درجہ بندی کے نتائج کل جاری کئے جائیں گے

Posted On: 10 SEP 2020 1:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 /ستمبر 2020 ۔ ریل اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل کی موجودگی میں مواصلات، الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے تعاون سے متعلق ریاستوں کی درجہ بندی کے دوسرے ایڈیشن کے نتائج ایک ورچول تفویض انعامات تقریب کے توسط سے 11 ستمبر 2020 کو دوپہر 3 بجے نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں جاری کریں گے۔ شہری ہوابازی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پردیپ سنگھ پوری اور صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اور سینئر سرکاری اہلکار اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیں گے۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان مسابقت کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے تناظر میں سرگرمی سے کام کرنے کے لئے ریاستوں کی اسٹارٹ اپ رینکنگ کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا تصور اس شکل میں کیا گیا ہے کہ اس سے ریاستوں کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا، ریاستیں باہمی تعاون کے ذریعے اپنے تجربات مشترک کرنے کے لئے حوصلہ پائیں گی اور اس سے پالیسی سازی اور اس کے نفاذ میں مدد ملے گی۔

ریاستی اسٹارٹ اپ رینکنگ فریم ورک 2019 میں 7 وسیع اصلاحات کے شعبے ہیں جس میں 30 ایکشن پوائنٹ ہیں۔ ان ایکشن پوائنٹ میں شامل ہیں، ادارہ جاتی تعاون، آسان نفاذ، سرکاری خرید کے معیارات میں رعایت، انکیوبیشن سپورٹ، بیج فنڈنگ سپورٹ، وینچر فنڈنگ سپورٹ  اور بیداری و رسائی۔ رینکنگ کے عمل میں یکسانیت لانے اور معیار کاری کو یقینی بنانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دہلی کو چھوڑکر سبھی مرکز کے زیر انتظام علاقے اور آسام کو چھوڑکر شمال مشرق کی سبھی ریاستیں، ایک گروپ میں ہیں، جبکہ دیگر سبھی ریاستوں کو دوسرے گروپ میں رکھا گیا ہے۔

اس مشق میں کل 22 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے حصہ لیا۔ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے آزاد ماہرین پر مشتمل ایک ایویلیویشن کمیٹی نے مختلف معیارات پر ردعمل کا تفصیلی تجزیہ کیا۔ کئی معیارات کے تحت مستفیدین سے راست فیڈبیک حاصل کئے گئے۔ نفاذ کی سطح پر حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے مستفیدین کو 11 الگ الگ زبانوں میں 60000 سے زیادہ کال کئے گئے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5260

10.09.2020



(Release ID: 1653226) Visitor Counter : 118