ریلوے کی وزارت

دہلی ، کسان ریل  کاخیر مقدم کرنے کے لئے تیار


جنوبی ہندوستان کی پہلی ’’کسان ریل‘‘ کو آندھر پردیش میں آننت پور سے جھنڈی دکھاکر نئی دہلی میں آدرش نگر کیلئے روانہ کیا گیا

’’زراعتی مصنوعات کو ہر ممکن طریقے پر بہتر طور سے تقسیم کرنے اور بہتر آمدنی کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی کسانوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی قدرتی آفت یا چیلنج سے کبھی بھی  راہ سے نہیں ہٹیں گے۔ کسان ریل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زرعی مصنوعات ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جائیں۔‘‘حکومت ہند میں  زراعت اور کسانوں کی بہبود، دیہی  ترقی اور پنچایت راج کی وزارت کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر

’’ہندوستانی ریلوے ،کسانوں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو سہولت فراہم کرانے کی پابند ہے‘‘۔ ریلوے کے وزیر مملکت سی انگاڈی

ہندوستانی حکومت میں زراعت اور کسانوں کی بہبود، دیہی  ترقی اور پنچایت راج کی وزارت کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومراور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج  یعنی 9ستمبر  2020 کو ویڈیو لنک کے ذریعے، آننت پور- نئی دہلی کسان ریل کو افتتاحی سفر کے لئے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

اس پروگرام کی صدارت حکومت ہند میں 

Posted On: 09 SEP 2020 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍ستمبر، جنوبی ہندوستان کی پہلی ’’کسان ریل‘‘ کو آج یعنی 9 ستمبر  2020  کو   آندھرا پردیش میں آننت پور سے جھنڈی دکھاکر  آدرش نگر نئی دہلی کے لئے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ یہ  جنوبی ہندوستان کی پہلی کسان ریل ہے، جو کہ  جنوبی ہندوستان کو قومی راجدھانی سے کسانوں کے فائدے کے لئے جوڑتی ہے۔ یہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی جی  کی رہنمائی  اور خواہش ہی  تھی  کہ انڈین ریلویز نے کسان ریل گاؤوں اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے مقصد کے ساتھ شروع کی ہے۔’’یہ کسانوں کے لئے ایک بہت بڑا دن ہے، کسان ریل کا اعلان بجٹ میں کیا گیا تھا۔ زرعی مصنوعات کو ہر ممکن بہتر طریقے پر تقسیم کرنے اور ان کی بہتر  قیمت ملنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی کسانوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی قدرتی آفت یا چیلنج سے کبھی نہیں ڈگمگائیں گے۔ کسان ریل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زرعی مصنوعات ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جائیں۔‘‘

جناب سریش سی انگاڈی نے بیان کیا کہ عزت مآب وزیراعظم کا نظریہ اور بجٹ میں کئے گئے  اعلان نے کسان ریل متعارف کرانے کے ساتھ ہی حقیقت کا روپ دھار لیا ہے، جس کا مقصد کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔ انہو نے یہ بھی کہا  ’’قوم کی شہ رگ کے طور پر بھارتی ریلویز کسانوں کی مصنوعات کو مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ریلوے لائنوں کی  الیکٹری فکیشن کے کام کو ریاست آندھرا پردیش میں بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے اور اس سے آندھرا پردیش کے عوام الناس خوب فائدہ اٹھائیں گے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی  ترقیات اور پنچایت راج کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور  آندھرا پردیش کے وزیراعلی جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی نے  آننت پور -  نئی دہلی  کسان ریل کو جھنڈی دکھا کر افتتاحی سفر کے لئے روانہ کیا۔

اس پروگرام کی صدارت حکومت ہند میں ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت  جناب سریش سی انگاڈی نے کی۔

جنابی ہندوستان کی پہلی کسان ریل:

  • نو متعارف کسان ریل آندھرا پردیش میں آننت پور ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوتی ہے اور نئی دہلی کے آدرش نگر ریلوے اسٹیشن پہنچتی ہے۔
  • اس کے ڈبوں میں 14 پارسل کے ڈبے -  چار ڈبے  ناگپور سے لوڈ اٹھانے کے لئے اور دیگر 10  ڈبے  آدرش نگر سے لوڈ اٹھانے کے لئے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 332 ٹن  کی صلاحیت ہوگی۔
  • افتتاحی کسان ریل میں ٹماٹر ، کیلے ، میٹھے سنترے، پپیتا،  خربوزہ اور آم لائے جارہے ہیں۔
  • یہ ریل آننت پور سے نئی دہلی تک نقل حمل کا تیز رابطہ فراہم کرتی ہے جس میں 2150  کلو میٹر طویل فاصلے کو تقریبا  40 گھنٹے میں طے کیا جائے گا۔
  • آننت پور تیزی کے ساتھ آندھرا پردیش میں پھلوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ ضلع میں 85 لاکھ میٹرک ٹن پھل اور سبزیوں میں سے 80 فیصدی سے زیادہ ،ریاست سے باہر،  خاص طور پر شمالی ہندوستان کی ریاستوں، دہلی ، اترپردیش، پنجاب اور ہریانہ اور دیگر ریاستوں کو بھیجا جاتا ہے۔ اس سے قبل ان اشیاء کو سڑک کے راستے بھیجا جاتا تھا، جو نہ صرف  بہت زیادہ وقت لیتی تھی بلکہ دوران سفر ہونے والے نقصانات کے بعد کسانوں  کو قیمت میں کمی کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا تھا۔ ریلوے کے ذریعے نقل وحمل، ایک محفوظ ، قابل بھروسہ اور تیز تر نقل وحمل فراہم کرتا ہے، جو کہ کسانوں کے لئے بہتر قیمت حاصل کرنے اور  اس طرح کسانوں اور تاجروں کے لئے زیادہ آمدنی پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
  • گنٹاکل  (خاص طور پر  نو تشکیل شدہ بزنس ترقیاتی یونٹ )کے مقام پر ریلوے ٹیم نے ضلع انتظامیہ نیز ریاستی سرکاری حکام کے ساتھ تعاون سے کسانوں اور تاجروں کو ریلوے کے ذریعے لوڈنگ کے فوائد سے آگاہ کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث آج کی  افتتاحی ریل شروع ہوئی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-   ا ع- ق ر)

U-5235


(Release ID: 1652967) Visitor Counter : 168