وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے خوانچہ فروشوں  کے ساتھ ’سواندھی سمواد ‘ کیا ہے


سواندھی اسکیم وبا سے متاثر خوانچہ فروشوں کو اپنی روزی روٹی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں  مدد دینے کے لئے شروع کی گئی ہے:وزیراعظم

اسکیم میں7فیصد تک سود میں رعایت اور اگرقرض  ایک سال کے اندر اندر ادا کردیا جائے گا تو مزید فوائد کی پیش کش کرتی ہے: وزیراعظم

خوانچہ فروشوں کو کاروبار اور ڈجیٹل لین دین کے لئے او ٹی پی پلیٹ فارم کی رسائی دی جائے گی: وزیراعظم

Posted On: 09 SEP 2020 2:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  09 ؍ستمبر 2020:  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے خوانچہ فروشوں  کے ساتھ ’سواندھی سمواد ‘ کیا ہے۔ ہندوستان کی سرکار نے یکم جو ن 2020 کو وزیراعظم سواندھی اسکیم کاآغاز کیا تھا جس کا مقصدکووڈ -19سے متعلق  غریب خوانچہ فروشوں کو اپنی روزی روٹی کی سرگرمیوں کو  دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔مدھیہ پردیش میں 4 لاکھ 50 ہزار خوانچہ فروشوںکا اندراج کیا گیا جس میں سے تقریباََ 1 لاکھ  40 ہزار خوانچہ فروشوں کو 140کروڑروپے مالیت کی رقم کے ساتھ منظوری دی گئی ۔

          اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے خوانچہ فروشوں کی واپسی کی ستائش کی ہے اور ان کی خوداعتمادی ،تحمل اور سخت محنت کو سراہا ۔

          انہوں نے 4 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ خوانچہ فروشوںکی شناخت کرنے اور وبال کے اثرات  سے متاثرہوئے بغیر دو  ماہ کے اندر اندر ایک لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوںکو قرضہ دینے کے عمل کو پورا کرنے کے لئے مدھیہ پردیش سرکار کی کوششوںکی ستائش کی۔

          وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی قدرتی آفت سب سے پہلے غریب پر اثر ڈالتی ہےجو کہ ان کے کام کاج ، کھانے اور بچتوں کو متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے اس مشکل دور کی یاددلائی جب غریب تارکین وطن کو اپنے گاؤں واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

جناب مودی نے کہاکہ حکومت پہلے دن سے ہی لاک ڈاون  اور وباء کے اثرات کی وجہ سے غریب اور نچلے متوسط طبقےکو درپیش  پریشانیوں کو دورکرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان روزگارابھیان کے ذریعہ روزگارکے علاوہ مفت خوراک ، راشن اورمفت گیس سیلنڈرفراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے ایک اور کمزورطبقے یعنی سڑکوں پرخوانچہ فروشوں پربھی توجہ دی ہے اور ان خوانچہ فروشوں کو پونجی کے لئے سستے قرض فراہم کرنے کی خاطر پی ایم سواندھی یوجنا کا اعلان کیاہے تاکہ وہ اپنے روزی روٹی کے کاروبارکو پھرسے شروع کرسکیں ۔ جناب مودی نے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے جب لاکھوں خوانچہ فروش براہ راست نظام سے جڑے ہیں تاکہ انھیں فوائد حاصل ہوسکیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ سواندھی یوجنا کامقصد خوانچہ فروشوں کو سواروزگار، سوا ولمبن اور سوابھیمان ( خود روزگار، خود کاذریعہ معاش اور خوداعتمادی ) فراہم کرنا ہے ۔

وزیراعظم نے اس بات کی اہمیت پرزوردیاکہ ہرخوانچہ فروش کو اس اسکیم کے بارے میں علم ہوناچاہیئے ۔ اس اسکیم کواتنا آسان بنایاگیاہے کہ ایک عام آدمی بھی اس سے جڑسکتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص کامن سروس سینٹرکے ذریعہ یا ایپلی کیشن اپلوڈ کر کے منسپلٹی کے دفترکے ذریعہ اسکیم میں اپنا رجسٹریشن کراسکتاہے اور اسے قطارمیں لگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہی نہیں بلکہ بینک کے کاروباری نمائندے اورمنسپلٹی کا عملہ بھی خوانچہ فروشوں سے ان کی درخواستیں وصول کرسکتاہے ۔

انھوں نے کہاکہ یہ اسکیم سود پر 7فیصد تک کی چھوٹ فراہم کرتی ہے اوراگرکوئی شخص بینک سے لی گئی رقم ایک سال کے اندرواپس کرے گا تواسے سود پرچھوٹ حاصل ہوگی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل لین دین میں اسے کیش بیک بھی ملے گا۔ اس طرح کل بچت کل سود سے زیادہ ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ پچھلے تین ۔چاربرسوں کے دوران ملک میں ڈیجیٹل لین کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہواہے ۔

انھوں نے کہاکہ یہ اسکیم آسانی سے پونجی حاصل کرنے اور پھرسے آغاز کرنے کے لئے لوگوں کی مدد کرتی ہے ۔ پہلی مرتبہ لاکھوں خوانچہ فروشوں کے نیٹ ورک کو حقیقی طورپرنظام سے جوڑا گیاہے اورانھیں ایک شناخت حاصل ہوئی ہے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ یہ اسکیم سود سے مکمل طورپرنجات حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے اس اسکیم کے تحت سود پر 7فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ بینکوں کے اشتراک سے ایک نئی شروعات کی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے کہ ہمارے خوانچہ فروش ڈیجیٹل دوکانداروں سے پیچھے نہ رہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ کوروناکے وقت میں صارفین نقد لین دین سے زیادہ ڈیجیٹل لین دین کو اپنا رہے ہیں  ۔ انھوں نے خوانچہ فروشوں پرزوردیاکہ وہ بھی ڈیجیٹل لین دین اپنائیں ۔

جناب مودی نے کہاکہ حکومت ایک اوٹی ٹی پلیٹ فارم لانے جارہی ہے تاکہ تمام خوانچہ فروش اپنا کاروباری لین دین ڈیجیٹل طورپرکرسکیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پی ایم سواندھی اسکیم سے فیض حاصل کرنے والوں کو اجولا گیس اسکیم  ، آیوشمان بھارت اسکیم وغیرہ تک ترجیحی بنیاد پر رسائی حاصل ہوگی ۔

          انہوں  نے کہا کہ  پردھان منتری جن دھن یوجنا کے ذریعہ 40 کروڑ سے زیادہ غریب نچلی وسطی زمرے کے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ کھول دئے گئے ہیں اوروہ اب براہ راست اپنے اکاؤنٹوں میں تمام فوائد حاصل کررہے ہیں نیز اب ان کے لئے قرضہ حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے ڈجیٹل صحت مشن ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا ، پرائم منسٹر جیون جیوتی یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسی دیگر اسکیموں میں  بھی اسی طرح کی کامیابیوں  کا حوالہ دیا۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوںمیں ملک میں غریب کی زندگی کو  سہل بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں  نے کہا کہ سرکار نے قابل برداشت کرائے پر شہروں اور بڑے قصبوںمیں  رہائش فراہم کرنے کی ایک بڑی اسکیم شروع کی ہے۔

          انہو ں نے ’ ایک قوم ایک راشن کارڈ ‘  کا حوالہ دیا جس سے کوئی بھی شحص ملک بھر میں کہیں پر بھی مناسب قیمت پر راشن حاصل کرسکتا ہے۔

          وزیراعظم نے اگلے 1000دنوں میں  6 لاکھ گاؤوں تک آپٹیکل فائبر بچھانے کے جاری پروگرام کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوں  نے کہا کہ یہ تمام دیہی ہندوستان کو اندرون ملک اور بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑے گا اور دیہی علاقے میں  ذریعہ معاش کو مزیدبہتر بنائے گا۔

          وزیر اعظم نے خوانچہ فروشوں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور کووڈ -19  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات  کو اپنانے پر زوردیا۔ انہوں  نے کہا کہ اس سے انہیں  اپنے کاروبارکو فروغ دینے  میں مدد ملے گی۔

*************

 

 ( م ن۔ وا۔اع۔رم۔ع آ)

U- 5215



(Release ID: 1652622) Visitor Counter : 178