کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

سی آئی پی ای ٹی بھاگلپور اور وارانسی میں دو نئے سی ایس ٹی ایس سنٹر کھولے گا

Posted On: 08 SEP 2020 3:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8  ستمبر 2020،    کیمیکلز اور فرٹیلائزر ز کے وزارت کے  کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے تحت چلائے جانے والے  سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پٹروکیمکلز  انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی  (سی آئی پی ای ٹی) جلد ہی  بھارگلپور(بہار)  اور وارانسی (اترپردیش) میں  دو نئے  سینٹر فار اسکیلنگ اینڈ ٹیکنیکل سپورٹ ۔ سی ایس ٹی ایس قائم کرے گا۔

کیمیکلز اورپیٹرو کیمیکلز کے سکریٹری جناب آر کے چترویدی نے کہا  کہ ہر سال  پیٹرو کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں میں   مفید روزگار  کے لئے  ڈپلومہ اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں کے ذریعہ  ہر ایک سینٹر  ہر سال  ایک ہزار نوجوانوں کو تربیت دے گا۔

ان سنٹرو ں کے ذریعہ فراہم کرائے جانے والے  ٹیکنکل سپورٹ خدمات  خطے  میں  نئی اور موجودہ صنعتوں  کے فروغ اور ترقی کے لئے  محرک کے طور پر کام کریں گی۔

فی الحال سی آئی پی ای ٹی  کے ملک بھر میں  43 کام کرن والے سینٹر ہیں  اور 9 مزید سینٹر  قائم کئے جارہے ہیں جو کہ  پولیمر اور متعلقہ صنعتوں کی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔ اس انسٹی ٹیوٹ نے  ملک کی خدمت کے  50 سال مکمل کرلئےہیں۔ اس وقت  اس کے  31 اسکیکلنگ اور ٹکنالوجی سپورٹ  سسی ایس ٹی ینٹر  (سی ایس ٹی ایس)  ہیں جہان پولیمر سائنس، انجیئنرنگ اور ٹکنالوجی کے میدان میں  ڈپلومہ، پی جی ڈپلومہ اور  اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام چلائے جارہے ہیں۔

سی آئی پی ای ٹی سرگرمی کے ساتھ  حکومت ہند کے کئی اقدامات  مثلاً اسکل انڈیا، میک ان انڈیا،  سووچھ بھارت ابھیان، اسٹینڈ اپ انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا  اورڈیجیٹل انڈیا وغیرہ  میں تعاون کررہا ہے۔

سی آئی پی ای ٹی کے سابق طلبا  کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے اور  اس میں ہر سال  پاس ہونے والے طلبا کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عالمی موجودگی  اعلی عہدوں پر تقرر اور صنعت کاری  سی آئی پی ای ٹی کی  کچھ اہم خصوصیات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5198

                          



(Release ID: 1652420) Visitor Counter : 129