وزارت دفاع

مشرقی لداخ  کی تازہ صورتحال

Posted On: 08 SEP 2020 10:49AM by PIB Delhi

نئی دلی، 8ستمبر، حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان جہاں فوجی انخلا اور صورتحال کی نزاعی شدت کم کرنے کا پابند ہے، وہیں چین اس میں اضافے کے لئے اشتعال انگیز سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

ہندوستانی فوج نےکسی بھی مرحلے پر حقیقی کنٹرول لائن کو پار نہیں کیا یا فائرنگ سمیت  کوئی جارح طریقہ    نہیں اپنایا۔

پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے معاہدات کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور جارحانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف فوجی ، سفارتی اور سیاسی سطحوں پررابطے کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔  تازہ معاملے میں 7؍ ستمبر 2020کو پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے ہماری محاذی چوکیوں میں سے ایک چوکی کے قریب پہنچنے کی کوشش کی، ہماری فوج کی طرف سے روکنے پرپیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے ہماری فوج کو خوفزدہ کرنے کیلئے ہوا میں  چند راؤنڈ فائرنگ کی۔ اس شدید اشتعال انگیزی کے باوجود ہماری افواج نے انتہائی ضبط ، پختہ ذہنی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

ہندوستانی فوج امن و سکون برقرار رکھنے کی پابند ہے، لیکن اسی کے ساتھ  وہ ہر قیمت پر قومی یکجہتی اورخودمختاری     کا تحفظ کرنے کا بھی مصمم ارادہ رکھتی ہے۔    مغربی تھیئٹر کمان کی طرف سے جاری بیان داخلی اور بین الاقوامی سامعین کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

*************

( م ن ۔ ع س۔  ک ا(

U. No. 5177


(Release ID: 1652212) Visitor Counter : 263