ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مرکزی ریاستی  سرکاروں اور شہریوں کے ساتھ تال میل سے  کام کرنے والی صنعتیں   فضائی آلودگی کو کم کرنے کا حل ہیں:جناب پرکاش جاویڈکر


بلیو اسکائی یعنی نیلے آسمان کے لئے صاف فضا کے پہلے بین الاقوامی  دن پر، سب سے زیادہ آلودہ  122 شہروں میں فضائی آلودگی کو  کم کرنے کے لئے 28ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام   علاقوں کے    نمائندگان نے لائحہ عمل  (روڈ میپ) پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 07 SEP 2020 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7ستمبر  2020/ مرکزی وزیر ماحولیات جناب پرکاش جاویڈکر نے بلیو اسکائی نے کلین ایئر (نیلےآسمان کے لئے صاف فضا)   کے پہلے عالمی دن کے موقع پر ایک ویبنار سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  122 انتہائی آلودہ شہروں  میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے  پرعزم ہیں۔ وزیر ماحولیات نے کہا کہ فضائی آلودگی کے مسئلے کو  سمجھتے ہوئے 2014 میں  حکومت نے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) مانیٹرینگ کا آغاز کیا تھا او رآج ہم  8پیرا میٹر س پر آلودگی کی سطح کو  دیکھ رہے ہیں اور نگرانی کررہے ہیں۔

وزیر موصوف نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو بھی یوم آزادی تقریب میں فضائی آلودگی کے مسئلہ کو   سامنے لانے اور 100 شہروں میں  فضائی معیارات میں (ایئرکوالٹی)  مجموعی   اور جامع بہتری کے مقصد کو پورا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر ماحولیات نے  کہاکہ   وزیراعظم  خود یہ تبدیلی لانے کے لئے پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔

جناب پرکاش جاویڈکر نے وزیر مملکت ،  جناب بابل سپریو  اور سکریٹری،  وزیر ماحولیات ، جناب آر گپتا نے قومی  صاف فضا پروگرام   این سی اے اپی  کے تحت  فضائی آلودگی سے لڑنے کے لئے مربوط اقدامات پر ایک برشیئے/رسالہ کا اجرا کیا۔

 اب جب ملک بی ایس – viمعیار کی طرف بڑھ چکا ہے تو، ملک میں معیاری پیٹرول اور ڈیژل  فراہم کیا جاتا ہے، جو آلودگی کے خلاف جنگ کے لئے ایک اہم پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ کچھ برسوں میں  حکومت کی جانب سے تیز رفتاری  سے سڑکوں اور شاہراہوں  کی تعمیر ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے پچھلے وقت کے مقابلے میں آلودگی کم ہورہی ہے۔  

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ریاستوں کو اب شہر کے مخصو ص منصوبوں کے ساتھ کام کرنا چاہئے،  کیونکہ   ہر شہر میں  آلودگی کے   مختلف ذرائع ہیں۔  وزیر ماحولیات نے کہا کہ  برقی گاڑیوں  کے استعمال کی  حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ’مختلف ریاستوں میں  اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹکنالوجی   اپنانی چاہئے تاکہ ان میں  نکلنےوالی آلودگی  کو کم کیا جاسکے۔  مرکزی وزیر نے کہاکہ    فضا کو صاف کرنے کے لئے  لوگوں کی شرکت لازمی ہے۔  کار پولنگ  اور  پبلک ٹرانسپورٹ کے  استعمال کو  فروغ دینا ہوگا۔

گزشتہ سال جنوری میں وزارت ماحولیات نے فضائی آلودگی کے  مسئلے سے  نمٹنے کے لئے جامع انداز میں نیشنل کلیئر ایئر پروگرام (این سی اے پی) کا آغاز کیا تھا  جس کے ہدف کے مطابق  2017 کو  بنیادی سال  /سال مانتے ہوئے 2024 تک پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 کنسنٹریشن میں  20 سے 30 فی صد کمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بنیادی سال اس منصوبے میں پہلے 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے 102 غیر  حصول شہروں کی نشاندہی  کی گئی  تھی ۔فضائی معیار کے  تازہ ترین اعدادوشمار  کےرجحان کی بنیاد پر  این سی پی  اے کے تحت 20 مزید عدم حصول شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس ویبنار میں جو وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ذریعہ  بلیو اسکائی کے لئے کلین ایئر کے پہلے دن کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا ، اس میں 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  محکمہ شہر ی ترقیات اور محکمہ ماحولیات کےپرنسپل سکریٹریز نے شرکت کی۔ این سی اے پی پروگرام میں شناخت شدہ 122 شہروں کے کمشنروں نے بھی بہتری لانے کی سمت میں اپنے تجربات اور بہترین پریکٹس کو مشترک کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 2019 کو ہر سال 19 دسمبر کو 2020 سے شروع ہونے والے  نیلے آسمان کےلئے صاف ستھری فضائی کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لئے ایک قرار داد کو منظوری دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5169



(Release ID: 1652203) Visitor Counter : 195