جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

پہلی عالمی شمسی تکنیکی چوٹی کانفرنس کے لئے کارروائی سے پُرایجنڈا


 چارشراکت داری سمجھوتوں کو ایم او این آرای ، ورلڈبینک اورآئی ایس اے سے جوڑاجائے گا

شمسی تکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی جریدے کا اجراء کیاجائے گا

Posted On: 07 SEP 2020 12:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07ستمبر  : پہلی عالمی شمسی تکنالوجی سربراہ کانفرنس ( ڈبلیو ایس ٹی ایس ) جس کااہتمام بین الاقوامی شمسی اتحاد کررہاہے، کل  سہ پہریعنی 8ستمبرکو ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے چاربجے منعقد ہوگی ۔ 149ملکوں کے 26ہزارسے زیادہ شرکاء نے اس ورچوول سربراہ کانفرس میں شامل ہونے کے لئے اندراج کرایاہے ۔ جس میں توقع ہے کہ سستی اور پائیدار،صاف  ستھری کے علاوہ آلودگی سے پاک توانائی کو وسعت دینے پرزوردیاجائے گا۔ کانفرنس میں شمسی بجلی میں جدید نسل کی تکنالوجی کے معاملے پرتبادلہ خیال کے دوران صاف اورسستی بجلی کو وسعت دینے پرزوردیاجائے گا۔

آئی ایس اے اسمبلی کے صدراورہندوستان کے بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آرکے سنگھ اورآئی ایس اے کی بانی صدرمحترمہ باربراپامپلی اورفرانس کے ایکولوجیکل ٹرانزیشن کے وزیرافریقہ ، ایشیا بحرالکاہل اور لاتینی امریکہ کے علاوہ کیربین خطے کے آئی ایس اے کے نائب صدورکے ساتھ افتتاحی خطاب کے دوران کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ہندوستان کی حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیرپروفیسرکے وجے راگھون ، کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے اور تبادلہ خیال کے لئے متن طے کریں گے ۔

آئی ایس اے کے بہت سے ممبرملکوں کے وزراء کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں اعلیٰ سطح کی شخصیات ، نیشنل فوکل پوائنٹس اور حکومت کی سینیئرعہدیداران ، سفارتی مشنوں کے نمائندے آئی ایس اے کے شراکت دار، بزنس اور صنعت کے سربراہان ،شمسی توانائی کو ترقی دینے والے ، شمسی مینوفیکچرر ، تحقیق اورترقی کے اداروں کے نمائندے ، تعلیم کے شعبے کے نمائندے مفکرین ، شہری معاشرے کے لوگ ، بین الاقوامی تنظیموں اور عطیہ دینے والوں ملکوں کے نمائندے کے علاوہ غیرسرکاراورکمیونٹی پرمبنی تنظیموں ، اکیڈمیوں ، تحقیق وتربیت کے اداروں کے نمائندوں اور بین الاقوامی میڈیا، کثیرمقصدی اور باہمی ایجنسیوں کے لوگ شرکت کریں گے ۔

2019میں کیمسٹری میں نوبل انعام جیتنے والے ڈاکٹرایم اسٹینلے ونتھنگم ، افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ سوئٹزلینڈ کی سولرامپلس فاونڈیشن کے بانی اورچیئرمین برنارڈ پیکارڈ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

ہندوستان کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر، جناب دھرمیندرپردھان بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

آئی ایس اے اسمبلی کے صدر، جناب آرکے سنگھ اور اسمبلی  کی  معاون صدر، محترمہ باربراپومپلی ، صدراورمعاون  صدرکا خطاب پیش  کریں گے اورسی اوز سے بھرپوراس اجلاس کی تقریبات کا آغاز بھی کریں گے نیز بعدمیں ہونے والے چارتکنیکی اجلاسوں کی بھی شروعات کریں گے ۔ یوروپی کمیشن کے توانائی کمشنرمحترمہ قادری سمپسن یوروپی کمیشن کے صدرکی نمائندگی کرتے ہوئے اس سربراہ کانفرنس میں ایک کلیدی پیغام پیش کریں گے ۔

افتتاح میں کارروائی سے بھرپورایجنڈا سامنے آئے گا جس میں آئی ایس اے اور ریفریجریشن کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تین سمجھوتوں کا اعلان ، عالمی گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ایک معاہدہ اورتیسرامعاہدہ قومی تھرمل پاورکارپوریشن کے ساتھ سامنے آئے گا۔ ایک سہ رخی سمجھوتہ بھی ہوگا جوکہ بھارت کی جدید اورقابل تجدیدتوانائی کی وزارت ، عالمی بینک اوربین الاقوامی شمسی توانائی کے اتحاد کے مابین طے پائے گا۔ جنوبی فلوریڈا کی یونیورسٹی میں پروفیسراور صاف توانائی کے تحقیقی مرکز کے ڈائرکٹر ، ڈاکٹردھریندریوگی گوسوامی اس سربراہ کانفرنس کے دوران آئی ایس اے  کے تکنیکی جریدے ، سولارکمپاس 360کا افتتاح بھی کریں گے ۔

افتتاحی اجلاس کے بعد عالمی سی ای اوز کا اجلاس ہوگاجس میں دنیا کی  وسیع ترکمپنیوں کے سی ای اوز کے درمیان تبادلہ خیال کیاجائے گاجوکہ دیگرقابل تجدید اور توانائی کے پائیدار حل کے لئے راہ ہموارکرنے کے ساتھ شمسی توانائی کو مربوط کرنے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ چارتکنیکی اجلاس میں بڑی تعداد میں سرکردہ اکیڈمی ڈیشئن ، سائنسداں ، محققین کے ساتھ ساتھ صنعت کے قائدین بھی شمسی پی وی تکنالوجی کے مستقبل کے امکانات اور 2030اوراس کے بعد تک شمسی توانائی کے لئے ویژن پرتبادلہ خیال کریں گے ۔ اسی طرح کے دلچسپ اجلاسوں کو بھی منعقد کیاجائے گاجو کہ کم لاگت ۔بجلی ( بناکاربن والے گرڈ کی جانب ) اوراس کے بعد شمسی توانائی کے متبادل تکنالوجیوں اور پاورکے شعبے سے ہٹ کرشمسی توانائی پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

ڈبلیوایس ٹی ایس کے الوداعی اجلاس میں بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی ( آئی آرای این اے ) اور بین الاقوامی توانائی کی ایجنسی ( آئی ای اے ) کے اعلی ٰ سطحی نمائندگان بھی موجود ہوں گے ۔ ایشیا بحرالکل خطے کی نمائندگی کررہے ٹونگاکے وزیر، آئی ایس اے کے نائب صدرجناب پاوسی متالی تئی  اورسوڈان کے وزیرانجینئرخیرے عبدالرحمان احمد کلیدی خطاب کریں گے ۔ ہندوستان کے وزراء ، ریلوے اور کامرس نیز صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور  پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے وزیرجناب دھرمیندرپردھان بالترتیب مہمان خصوصی اور الوداعی خطاب دیں گے ۔ اجلاس میں خارجی امورکی وزارت کے سکریٹری جناب راہل چھابڑا ، بجلی کے سکریٹری جناب ایس این سہائے ، نئی اورقابل تجدید توانائی کے سکریٹری  ،جناب اندوشیکھرچترویدی بھی خطاب کریں گے ۔جی 7اور جی 20کے لئے وزیراعظم کے شیرپاجناب سریش پربھو سربراہ کانفرنس کو ایک پیغام بھیجیں گے ۔ کامرس اورصنعت کے بھارتی چیمبرس کی فیڈریشن ( فکی ) ، اختراع سے متعلق آئی ایس اے عالمی لیڈرشپ ٹاسک فورس کے کنوینرکی حیثیت سے اس سربراہ کانفرنس کو منعقد کرنے میں آئی ایس اے کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے ۔

مکمل کارروائی چارزبانوں میں لائیو دستیاب ہوگی :انگریزی ، اسپینش ، فرنچ اورعربی ۔جامع پروگرام کوآئی ایس اے کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیاجائے گا۔ یہ فکی یوٹیوب چینل پربھی دستیاب ہوگا۔

عبوری ایجنڈا  ڈبلیو ایس ٹی ایس دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

***************

 ( م ن  ۔ح ا+ا ع۔  ع آ)

U-5150


(Release ID: 1651948) Visitor Counter : 192