کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ لاک ڈاؤن کے باوجود بہتر کاروباری کارکردگی کے ساتھ 2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں بی پی پی آئی نے کل 146.59 کروڑ روپئے کی فروخت کی، جبکہ 2019-20 کی اسی مدت میں یہ ہندسہ 75.48 کروڑ روپئے تھا


پائیدار اور مستقل آمدنی کے توسط سے اپنے خود کے روزگار کا موقع دے کر دنیا کی یہ غالباً سب سے بڑا خوردہ فارما چین اپنے اصل مقصد ’’سیوا بھی، روزگار بھی‘‘ کے ساتھ مکمل انصاف کررہا ہے

Posted On: 06 SEP 2020 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  6/ستمبر 2020 ۔ کووڈ لاک ڈاؤن کے مشکل وقت کے باوجود بہتر کاروباری کارکردگی کے ساتھ 2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی پریوجنا – پی ایم بی جے پی کے توسط سے 146.59 کروڑ روپئے کی دوائیں فروخت کی گئیں، جبکہ مالی سال 2019-20 کی اسی مدت میں یہ ہندسہ 75.48 کروڑ روپئے تھا۔ان کی 31 جولائی 2020 تک کل فروخت 191.90 کروڑ روپئے رہی۔ پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی پریوجنا، بیورو آف فارما پی ایس یو آف انڈیا (بی پی پی آئی) کے توسط سے نافذ کی جارہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بھی جن اوشدھی کیندر ضروری دواؤں کی بلاروک ٹوک دستیابی کو یقینی بنانے کی اپنی عہد بستگی کے تحت پوری طرح سے کام کرتے رہے۔ اس دوران ان کیندروں نے سستی شرحوں پر 15 لاکھ فیس ماسک، ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی 80 لاکھ اور پیراسیٹامول کی ایک کروڑ ٹیبلٹ فروخت کی، جس سے عام لوگوں کو تقریباً 1260 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی۔

ان کیندروں کے ذریعے فی الحال 1250 طرح کی دوائیں اور 204 قسم کے سرجیکل انسٹرومنٹ فروخت کئے جارہے ہیں۔ 31 مارچ 2024 سے آخر تک اس طرح کی 2000 دواؤں اور 300 سرجیکل آلات فروخت کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، تاکہ دیابیطس، دل کی بیماری، کینسر، بخار اور درد، الرجی اور آنتوں سے متعلق بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیں اور وٹامن معدنیات اور فوڈ سپلیمنٹ بڑی تعداد میں دستیاب کرائے جاسکیں۔

جن اوشدھی کیندروں سے فروخت کی جانے والی دواؤں کی لاگت کم از کم 50 فیصد اور کچھ معاملوں میں برانڈیڈ دواؤں کی بازار کی قیمت کے مقابلے میں 80 سے 90 فیصد تک سستی ہیں۔ یہ دوائیں ڈبلیو ایچ او – جی ایم پی معیارات کے مطابق مینوفیکچرر سے کھلے ٹینڈر کی بنیاد پر خریدی جاتی ہیں۔ انھیں قومی سطح پر منظور شدہ لیب میں دو مرحلے کی سخت معیاراتی جانچ کے عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔

دکانوں کی تعداد کے حساب سے دنیا کا یہ سب بڑا خوردہ فارما چین تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے پائیدار اور مستقل کمائی کے ساتھ اپنا روزگار آپ کا ایک اچھا وسیلہ بن رہی ہے اور اس طرح سے اپنے اصل مقصد ’’سیوا بھی، روزگار بھی‘‘ کے ساتھ پورا انصاف کررہی ہے۔ آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق اس نے اب تک ملک کے 11600 سے زیادہ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو یوجنا میں شامل کرکے انھیں مستقل روزگار کا موقع فراہم کیا ہے۔

جن اوشدھی کیندروں کو چلانے والے لوگوں کے لئے 15 فیصد کی ماہانہ خرید کی بنیاد پر انسینٹیو کی رقم کو موجودہ 2.50 لاکھ روپئے سے بڑھاکر 5.00 لاکھ روپئے کردیا گیا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 15000 روپئے فی ماہ ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی علاقوں، جزیرہ جاتی علاقوں اور نیتی آیوگ کے ذریعے توقعاتی اضلاع کی شکل میں ڈیفائنڈ، پسماندہ علاقوں میں اور خواتین صنعت کاروں، دویانگ جنوں اور درج فہرست ذات و درج فہرست قبائل کے لوگوں کے ذریعے کھولے گئے ایسے جن اوشدھی کیندروں کے لئے انسینٹیو کی رقم کے طور پر یکمشت 2 لاکھ روپئے دیے جانے کا نظم ہے۔ یہ پیسے دکان میں فرنیچر اور دیگر طرح کی ضروری سٹنگ کے لئے دستیاب کرائے جانے کا التزام ہے۔

جن اوشدھی اسکیم ملک کے سبھی طبقات کے لئے بالخصوص غریبوں اور محروموں کے لئے معیاری دواؤں کی رسائی یقینی بنانے کے مقصد سے ملک بھر میں نومبر 2008 میں فارماسیوٹیکل محکمہ کے ذریعے شروع کی گئی تھی۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5142

 



(Release ID: 1651883) Visitor Counter : 213