صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ تعداد میں سب سے زیادہ 73642 افراد صحتیاب ہوئے


مسلسل دو دن 70000 سے زائد افراد روبہ صحت ہوئے

Posted On: 06 SEP 2020 1:40PM by PIB Delhi

ملک میں کووِڈ۔19 سے روزانہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لگاتار دوسرے دن، بھارت میں، ایک واحد دن میں 70000 سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73642 مریض صحتیاب ہوئے اور انہیں گھر/ فیسلٹی آئیسولیشن یا ہسپتالوں سے رخصتی حاصل ہوئی۔

اب تک مجموعی طور پر تقریباً 32 لاکھ (3180865) افراد روبہ صحت ہو چکے ہیں۔

یومیہ بنیاد پر اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی، بھارت کی صحتیاب کی شرح اضافہ سے ہمکنار ہوکر 77.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N6J4.jpg

مرکز اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کے ذریعہ کی جارہیں مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اعلیٰ سطحی جانچ کے توسط سے زیادہ تر لوگوں کی شناخت انفیکشن کے شروعاتی مرحلے میں ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے ان کا علاج ممکن ہو پایا ہےجس میں گھر/ فیسلٹی آئیسو لیشن اور ہسپتال میں بھرتی کے لئے اپنائے جانے والے اسٹینڈرڈ ٹریٹمنٹ پروٹوکول سے بھی رہنمائی حاصل ہو رہی ہے۔

اے آئی آئی ایم ایس، نئی دہلی کے تعاون سے مرکز نے ملک بھر میں کووِڈ ہسپتالوں میں آئی سی یو ڈاکٹروں کی طبی انتظام کاری صلاحیت کی مسلسل تازہ کاری کے عمل میں رہنمائی کی ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔ بھارت میں شرح اموات، دنیا میں سب سے کم ہے، اس میں مسلسل تخفیف واقع ہو رہی ہے۔ آج یہ شرح گھٹ کر 1.72 فیصد رہ گئی ہے۔

اس طرح اس امر کی بھی یقین دہانی ہوئی ہے کہ ایکٹیو مریض (862320) اب تک مجموعی طور پر مثبت معاملات کے محض 20.96 فیصد کے بقدر ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NP3G.jpg

کووِڈ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل کے لئے صحیح اور تازہ ترین معلومات ، رہنما خطوط اور ایڈوائزری کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی کے ساتھ ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھتے رہیں۔

کووِڈ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر ارسال کیے جا سکتے ہیں۔

کووِڈ۔19 سے متعلق کسی بھی قسم کے سوالات کے لئے برائے مہربانی وزارت برائے صحت و کنبہ بہود کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووِڈ۔19 کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:5132

 



(Release ID: 1651777) Visitor Counter : 176