امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے 71 آر آر (ریگولر ریکروٹ، 2018 بیچ) کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کو ان کے دکشانت پریڈ کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آئی پی ایس افسروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا: ’’وزیر اعظم مودی کی متاثرکن تقریر سے نوجوان افسروں کا حوصلہ یقیناً بلند ہوگا اور اس سے انھیں اس معاملے میں رہنمائی حاصل ہوگی کہ کیسے پولیس اور عوام کے رشتوں کو مضبوط کیا جائے‘‘
’’میری دعا ہے کہ یہ آئی پی ایس افسران اپنی سکیورٹی اور انٹیگریٹی کو یقینی بناتے ہوئے پوری تندہی کے ساتھ ملک کی خدمت کریں‘‘: مرکزی وزیر داخلہ

مجھے بھروسہ ہے کہ اس سروس کے تئیں ان کی عہدبستگی سے ہمارے جوانوں کو انڈین پولیس سروس میں شمولیت اختیار کرنے کی تحریک ملے گی: مرکزی وزیر داخلہ

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ، وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی سکریٹری داخلہ جناب اجے بھلا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریڈ میں شرکت کی

Posted On: 04 SEP 2020 3:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4 /ستمبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 71 آر آر (ریگولر ریکروٹ، 2018 بیچ) کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کے ساتھ ان کے دکشانت پریڈ کے موقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دکشانت پریڈ کا انعقاد مثالی سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی این پی اے)، حیدرآباد میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پریڈ میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y9I1.jpg

اس موقع پر شرکت کے لئے وزیر اعظم کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ان کی متاثر کن تقریر سے نوجوان افسروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انھیں اس بات کی رہنمائی ملے گی کہ کیسے عوام اور پولیس کے تعلقات کو مضبوط کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QCLD.jpg

دکشانت پریڈ کے موقع پر جوان آئی پی ایس افسروں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ  میری دعا ہے کہ یہ اپنی سکیورٹی اور انٹیگریٹی کو یقینی بناتے ہوئے پوری تندہی کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔ مجھے بھروسہ ہے کہ اس سروس کے تئیں ان کی عہدبستگی سے ہمارے جوانوں کو انڈین پولیس سروس میں شمولیت اختیار کرنے کی تحریک ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00322FC.jpg

وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کے علاوہ امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے بھلا نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج کے دکشانت پریڈ میں الگ سے شرکت کی۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں ایک رسمی تبادلہ خیال کے دوران اس بیچ کے زیر تربیت افسروں سے خطاب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے جوان آئی پی ایس زیر تربیت افسروں کی حوصلہ افزائی کی تھی کہ وہ ایک ایسی سروس کا جزو بننے پر فخر محسوس کریں جو لوگوں کے تحفظ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے اس بات کو اجاگر کیا تھا کہ پولیس کے بارے میں عوام کے تصور میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

131 زیر تربیت افسروں نے اکیڈمی میں 42 ہفتوں پر مشتمل اپنی بیسک کورس فیز-I ٹریننگ مکمل کی، ان میں 28 خاتون زیر تربیت افسران شامل ہیں۔ انھوں نے لال بہادری شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس، این اے اے)، مسوری اور ڈاکٹر مری چنا ریڈی ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ آف تلنگانہ، حیدرآباد میں آئی اے ایس، آئی ایف ایس خدمات سے وابستہ دیگر افراد کے ساتھ اپنا فاؤنڈیشن کورس مکمل کرنے کے بعد 17 دسمبر 2018 کو اکیڈمی جوائن کی تھی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی  این پی اے) میں بیسک کورس ٹریننگ کے دوران زیر تربیت افسروں کو متعدد انڈور اور آؤٹ ڈور موضوعات کی ٹریننگ دی جاتی ہے، جن میں قانون، تفتیش، فارینسک، لیڈرشپ اور مینجمنٹ، علم جرائم، عوامی نظم و نسق اور داخلی سلامتی، اخلاقیات اور انسانی حقوق، پولیسنگ کا جدید بھارتی طریقہ، فیلڈ کرافٹ اور فن تدبیرات، اسلحے کی ٹریننگ اور فائرنگ شامل ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5084

 


(Release ID: 1651455) Visitor Counter : 133