وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے غذائیت سے متعلق آگاہی کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے ضمن میں پوشن ماہ کی اہمیت کو اجاگر کیا
Posted On:
30 AUG 2020 3:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 اگست ، من کی بات کے تازہ ترین خطاب میں وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ستمبر کا مہینہ پوشن ماہ— تغذیہ بخش ماہ — کے طور پر منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ قوم اور تغذیہ کا ایک دوسرے سے بہت قریبی باہمی تعلق ہے۔ انھوں نے ایک دور کی بات کی یاد دلائی۔ ‘‘یتھاانم پتھا منم’’ جس کا مطلب ہے کہ ذہنی اور فطری ترقی کا ہمارے کھانے کی مقدار کے معیار سے براہِ راست تعلق ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کے حصول اور ان کی توجہ مرکوز کرنے میں مدد دینے میں غذائیت اور مناسب غذا ایک بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی بہتر پرورش کرنے کے لیے ماں کو باقاعدہ غذائیت کی ضرورت پڑتی ہے۔ انھوں نے مزید واضح کیا کہ غذائیت سے صرف کھانے کا مطلب ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں ضروری تغذیائی اجزا جیسے کہ نمکیات اور وٹامن وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم نے گذشتہ کچھ برسوں کے دوران ملک میں خاص طور پر گاؤوں میں ان کاوشوں کا ذکر کیا جن میں ‘غذائیت ہفتہ اور غذائیت کے مہینے’ میں عوام کی شرکت سے غذائیت سے متعلق بیداری کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک میں اسکولوں کو بھی مربوط کیا گیا ہے اور ا س بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ بچوں میں غذائیت سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنے کے لیے مقابلے کا رجحان پیدا ہو۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کلاس میں جس طرح ایک کلاس مانیٹر ہوتا ہے اسی طرح سے ایک غذائیت مانیٹر بھی ہونا چاہیے۔ اسی طرح ایک رپورٹ کارڈ کی طرح ایک غذائیت کارڈ بھی متعارف کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ ‘‘غذائیت کے مہینے’’ کے دوران ‘مائی گورنمنٹ پورٹل’ پر خوراک اور غذائیت کوئیز اور میمی مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ انھوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ اس میں شرکت کریں۔
وزیر اعظم نے آگاہ کیا کہ ‘‘اتحاد کے مجسمے میں ایک منفرد قسم کا غذائیت پارک بھی بنایا گیا ہے جہاں لوگ تفریح کے ساتھ ساتھ تغذیہ سے متعلق تعلیم کا مشاہدہ بھی کرسکتے ہیں۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان میں متنوع تغذیائی اشیا کی بھرمار ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی مخصوص خطے کے سیزن کے مطابق متوازن اور متناسب غذائیت سے بھرپور غذا کا منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے جس میں مقامی اناج، پھل اور سبزیاں شامل کی جانی چاہیے جو اُس علاقے میں اُگائی جاتی ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ ایک ‘‘ہندوستانی زرعی فنڈ’’ بنایا جارہا ہے جس میں ہر ایک ضلع میں پیدا ہونے والی فصلوں کے بارے میں مکمل معلومات اور ان سے متعلق مکمل تغذیائی اقدار کا احاطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے سامعین سے کہا کہ وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں اور ‘‘تغذیہ کے مہینے’’ میں صحت مند رہیں۔
****************
م ن۔ اع ۔ ر ا
U:4939
(Release ID: 1651303)
Visitor Counter : 606
Read this release in:
Manipuri
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam