وزیراعظم کا دفتر

‘‘من کی بات’’ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اگلی بار جب آپ کتّا پالنے کے بارے میں سوچیں تو ہندوستانی نسل کا کتّا ہی گھر لانے پر غور کریں

Posted On: 30 AUG 2020 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 اگست ،        من کی بات کے تازہ ترین خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی فوج کے کتّوں، ‘صوفی اور وِڈا’ کے بارے میں بات کی، جنھیں ‘چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی  کارڈس’ سے نوازا گیا ہے انھوں نے کہا کہ مسلح افواج اور حفاظتی دستوں کے پاس ایسے بہت سے  بہادر کتّے ہیں جنھوں نے متعدد بم دھماکوں اور دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے  کتّوں کے ذریعے  گولہ بارود اور  آئی ای ڈی  کو  سونگھ کر شناخت میں مدد دینے کی کئی مثالیں بھی پیش کیں۔ نیز ‘بیڈ پولیس’ کا بھی ذکر کیا جنھوں نے حال ہی میں  اپنے ‘نسلی ساتھی  راکی’ کا ذکر کیا جس نے 300 سے زیادہ معاملات کو حل کرنے میں پولیس کی مدد کی تھی ا ور جسے  احترام کے ساتھ  حتمی الوداع کہا گیا۔

بھارتی نسل کے کتّوں کی جنس پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  ان کی پرورش میں کم لاگت آتی ہے اور وہ ہندوستانی ماحول اور گردو پیش کے ماحول میں  زیادہ بہتر انداز میں ڈھل جاتے ہیں۔ ا نھوں نے مزید کہا کہ  ہماری سکیورٹی ایجنسیاں بھی  اپنے حفاظتی دستوں کے ایک حصے کے طور پر  ہندوستانی نسل کے کتّوں کو شامل کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ  ہندوستانی نسل کے کتّوں  پر  ‘زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل’ میں تحقیق کی جارہی ہے۔ جس کا مقصد  انھیں زیادہ بہتر اور زیادہ کارگر بنانا ہے۔ انھوں نے  سامعین کو تاکید کی کہ  اگر وہ کتّا پالنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہندوستانی نسل میں سے ہی کسی کو اپنائیں۔

****************

م ن۔ اع ۔ ر ا

U:4938



(Release ID: 1651302) Visitor Counter : 136