وزارت دفاع
سی اے ایس نے ائر وارفئیرکالج میں افسران سے خطاب کیا
Posted On:
04 SEP 2020 2:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 ستمبر 2020 ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس ) ائر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے 3ستمبر 2020 کو ائروار فئیر کالج (سی اے ڈبلیو )کادورہ کیا۔سکندرآبادمیں1959 میں قائم کردہ سی اے ڈبلیو بھارتی فضائیہ کا ایک اعلیٰ آموزشی ادارہ ہے،جو فوج کے تینوں شاخوں کے افسران کے لئے فضائیہ کے جنگی حربوں (وار فئیر )کے کورس کراتا ہے۔
سی اے ڈبلیو کے اپنے دورے کے دوران سی اے ایس نے تینوں افواج کے ان تمام افسران سے خطاب کیا جو 44ویں اعلیٰ فضائی کمان فورس (ایچ اے سی سی)میں شامل ہیں۔انہوں نے افسران کو قومی سلامتی کے ابھرتے ہوئے منظرنامے سےمطلع کرتے ہوئے فضائی قوت کی منفرد خصوصیات پرزور دیا جنہیں ابھرتے ہوئے منظرنامے میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور انہیں اس بات چیت میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا جو مستقبل کی جنگوںمیں تال میل میں اضافہ کرنے کی خاطر مربوط ڈھانچہ قائم کرنے کے لئے کی جارہی ہیں۔

*************
م ن۔ وا۔رم
83 U-50
(Release ID: 1651273)
Visitor Counter : 146