وزارت دفاع

اندرا نیوی-20

Posted On: 04 SEP 2020 12:46PM by PIB Delhi

نئی دلی، 4ستمبر، بھارتی بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان ہر دو سال میں ہونے والی بحری مشقوں ‘‘ اندرا نیوی’’ کا11واں ایڈیشن 4سے 5ستمبر 2020 کو خلیج بنگال میں  منعقد ہوں گی۔ 2003 میں شروع کی گئی اندرا نیوی مشقوں کا مقصد دونو ں ملکوں کی بحری فوج کے درمیان طویل مدتی عسکری تعلقات میں اضافہ کرنا ہے۔ ایسے میں جب کہ یہ مشقیں خلیج بنگال میں کی جا رہی ہیں، بھارت کے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شوئیگو کی دعوت پرباہمی تعاون اور باہمی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے اور دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 75ویں سالگرہ کی یاد منانے کی خاطر 3ستمبر 2020 سے ماسکو کے دورے پرہیں۔

ان مشقوں میں گزرتے ہوئے برسو ں کے ساتھ اس کے دائرے، آپریشن کی پیچیدگی اور شرکت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔اندرا نیوی-20 کی مشقوں کا بنیادی مقصد دونوں بحریاؤں کے درمیان گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے آپریشن کرنے اور کثررخی بحری آپریشنس کے ضابطوں کو سمجھنا اوراضافہ کرنا ہے۔ اس ایڈیشن کے دائرہ کار میں بحری کارروائیوں کے تمام پہلوؤں میں      وسیع اور متنوع سرگرمیاں شامل ہیں۔ کووڈ -19 وبا کی وجہ سے عائد بندشوں کے پیش نظر اندرا نیوی -20مشقیں صرف سمندر میں ایک دوسرے سےرابطے میں آئے بغیر کی جائیں گی۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے میزائل شکن رَن وِجے، ملک میں تیار کردہ جنگی جہاز سہیادری اور بیڑے کے ٹینکر شکتی کے ساتھ ساتھ ان سے مربوط ہیلی کاپٹرشرکت کریں گے۔سہیادری کو ایم ٹی نیو ڈائمنڈ کوامداد فراہم کرنے کیلئے دوبارہ تعینات کیا گیا ہے، جس میں سری لنکا کے ساحل کے قریب آگ لگ گئی تھی۔

روسی فیڈریشن کی بحریہ کی جانب سے جنگی جہاز ایڈمرل  ونوگریدوف، ایڈمرل ٹرائبٹس اور بیڑے کا ٹینکر بورس بوٹوماشرکت کریں گے، جو ولادی وستوک کے بحرالکاہل کے بیڑے میں شامل ہیں۔

ان مشقوں کامقصد ایک دوسرے کے تعاون سے آپریشن میں اضافہ کرنا، ایک دوسرے کے ساتھ مفاہمت کو بہتر بنانا اوردونوں بحریاؤں کے درمیان بہترین طریقہ کار کو اپنانا ہے اور اس میں  سطح سے مار کرنے کے ساتھ ساتھ طیارہ شکن مشقیں      ، فائرنگ کی مشقیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارروائی وغیرہ شامل ہوں گی۔ اس سے پہلے یہ مشقیں دسمبر2018 میں وشاکھا پٹنم کے قریب سمندر میں منعقد کی گئی تھیں۔

اندرا نیوی -20مشقیں  دونوں بحریاؤں کے درمیان اعتماد اور تعاون میں اضافہ کریں گی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کریں گی۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)HBNW.jpeg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(3)NITX.jpeg

 

***

 ( م ن ۔ ع س۔  ک ا(

U. No. 5079

 



(Release ID: 1651239) Visitor Counter : 210