عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ امنگوں والے اضلاع کے ضلع کلکٹروں کے لیے وبا کی صورتحال میں اچھی حکمرانی کے طور طریقوں پر کل ایک ورکشاپ سے خطاب کریں گے
اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی ) اور انتظامی اصلاحات ، عوامی شکایات اور بھارت میں یکسر تبدیلی کے قومی ادارے (نیتی) نے مل کر کووڈ – 19 کے بارے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
03 SEP 2020 4:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 ستمبر ، 2020 / عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ این سی جی جی - این آئی ٹی آئی میں ایک روزہ ورکشاپ میں اختتامی خطبہ دیں گے۔ اس ورکشاپ کا موضوع ہے کووڈ – 19 کسی وبا کی صورت میں امنگوں والے اضلاع میں اچھی حکمرانی کے طور طریقے ، یہ ورکشاپ ویبینار کے وسیلے سے 4 ستمبر 2020 کومنعقد کی جائے گی۔ ایک روزہ کانفرنس میں حکموت ہند کی وزارتوں / محکموں ، ریاستی سرکاروں کے چیئرمین اور اسپیکرس اور ضلع کلکٹرس بھی شامل ہیں۔ ورکشاپ میں حصہ لینے والوں میں ڈی اے آر پی جی ، نیتی ، مرکزی وزارتیں ، امنگوں والے اضلاع کے پروگرام کے تحت مرکزی پربھاری افسران کے طور پر فرائض انجام دینے والے حکومت ہند کے سینئر سول افسران ریاستی سرکاروں کے سینئر افسران ، ضلع کلکٹرس اور امنگوں والے اضلاع کے پروگرام کو چلانے والے ضلعے کی سطح کے افسران پر مشتمل ہے۔ اختتامی جلسے میں حکومت ہند کے نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور ڈی اے آر پی جی اور ڈی پی پی ڈبلیو کے سکریٹری ڈاکٹر کے شیواجی مندوبین سے خطاب کریں گے۔ اس ورکشاپ کا تصور مشترکہ طور پر اچھی حکمرانی کے قومی مرکز ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے اور نیتی نے مل کر پیش کیا تھا، جس کا مقصد کووڈ – 19 وبا سے نمٹنے میں ضلعے کی سطح کے سرکاری طور طریقوں سے متعلق معلومات بہم پہنچانا ہے۔
تکنیکی اجلاس میں صحت کے شعبے کی حکمرانی ، ای – حکمرانی ، زراعت اور آبی وسائل کے بندوبست ، شمال مشرقی ریاستوں اور تعلیمی حکمرانی کے شعبوں میں بہترین طور طریقوں کو شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والی شخصیتوں میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے خصوصی سکریٹری جناب اندیور پانڈے ، تعلیم اور خواندگی کے سابق سکریٹری جناب انل سوروپ ، کرناٹک سرکار کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ شالینی رجنیش ، جل شکتی کی وزارت کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے پانی کے امور سے متعلق ایڈیشنل سکریٹری جناب بھرت لال اور تمل ناڈو ای حکمرانی اتھارٹی کے سی ای او اور ای حکمرانی کمشنر ڈاکٹر سنتوش مشرا بھی شامل ہیں۔ امنگوں والے اضلاع کے 20 ضلع کلکٹرس تکنیکی اجلاس میں پرزینٹیشن دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔09۔03
U – 5060
(Release ID: 1651204)
Visitor Counter : 217