ریلوے کی وزارت
صدر جمہوریہ کی جانب سے آر پی ایف کے تین جوانوں کو جیون رکشا میڈل سے سرفراز کیا گیا
ایک بہترین جیون رکشا میڈل اور دو دیگر کو اعلی جیون رکشا میڈل سے سرفراز کیا گیا
Posted On:
02 SEP 2020 4:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2ستمبر 2020/ صدر جمہوریہ ہند نے ریلوے سرکشا بل(آر پی ایف یعنی ریلوے پروٹکشن فورس) کے مندرجہ ذیل اہلکاروں کو جیون رکشا میڈل سے سرفراز کیا۔
1۔ بہترین جیون رکشا میڈل (بعد از مرگ)مرحوم جناب جگبیر سنگھ، کونسٹبل شمالی ریلوے
مرحوم جناب جگبیر سنگھ نے آدرش نگر ، آزاد پور ریلوے سیکشن دہلی کے نزدیک اپنی ڈیوٹی کے دوران ریلوے کے احاطےمیں چار بچوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی۔ ناقابل شکست شجاعت اور بہادری کا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے خود کی پرواہ کئے بغیر ان بچوں کی جان بچائی۔
2۔سرووتم (بہترین)جیون رکشا میڈل۔ اتم رکشا جیون میڈل-جناب شیو چرن سنگھ ، کونسٹبل /مغربی ریلوے
جناب شیو چرن سنگھ نے 10 اگست 2019 کو ٹرین نمبر 12959میں ٹرین کی پہرے داری کرتےہوئے دیکھا کہ جب ٹرین شیام خیالی ریلوے اسٹیشن کے پاس پانی بھرنے کی وجہ سے رک گئی تو بھاری سیلاب میں پھنسنے کی وجہ سے کچھ لوگ مدد کے لئے چیخ رہے تھے ۔ جناب شیو چرن سنگھ اپنی جان کی پرواہ کئے گئے ان کی مدد کےلئے اور 9افراد کی قیمتی جان بچائی۔
3۔ اتم جیون رکشا میڈل- جناب میکش کمار مینا ہیڈ کونسٹبل /شمال مغربی ریلوے ہیڈکونسٹبل / آر پی ایف /جودھ پور ڈویژن
جناب مکیش کمار مینا نے 16 ستمبر 2018کو ٹرین نمبر 22478 میں پہرہ داری کے دوران 2 بچوں کے ساتھ ایک خاتون مسافر کی جان بچانے میں مثالی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ جناب مکیش مینا نے دوڑتی ٹرین سے چھلانگ لگائی اور خاتون مسافر کو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ پلیٹ فارم اور ٹرین کےدرمیان کے فرق سے باہر نکالا۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5023
(Release ID: 1650938)
Visitor Counter : 123