مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
خدمات دوبارہ شروع ہوں گی سات ستمبر 2020 سے مرحلہ وار طریقے سے میٹرو
شری ہردیپ سنگھ پوری نے ایس او پی رہنما خطوط کا اعلان کیا
میٹرو مسافروں اور عملے کے لئے ماسک پہننا لازمی
صرف کووڈ-19 کے بغیر علامات والے افراد کو ہے سفر کی اجازت
ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ائیرکنڈیشننگ (ایچ وی اے سی) سسٹم کا استعمال کیا جائے گا
Posted On:
02 SEP 2020 6:56PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج میڈیا سے بات چیت میں میٹرو خدمات دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایس او پی رہنما خطوط کا اعلان کیا۔ مرکزی وزارت داخلہ کے آرڈر نمبر40-3/2020-ڈی ایم۔ 1 (اے) مورخہ 29 اگست 2020 کے مطابق، میٹرو خدمات 7 ستمبر 2020 سے مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ اس مقصد کے لئے ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کی طرف سے ایس او پی کے رہنما خطوط تیار کیے گئے ہیں جن پر وزارت داخلہ نے اپنی رضامندی دے دی ہے۔
اس کی وسیع خصوصیات درج ذیل ہیں۔
- میٹرو خدمات مرحلہ وار انداز میں پھر سے شروع کی جائیں گی۔ ایک سے زیادہ لائن والے میٹرو کو 7 ستمبر 2020 سے الگ الگ لائنوں کے لئے مرحلہ وار طریقے سے کھولا جائے گا جس سے 12 ستمبر 2020 تک سبھی لائنیں شروع ہو سکیں۔ شروعات کے دنوں میں یومیہ خدمات متاثر ہو سکتی ہیں جنہیں دھیرے دھیرے 12 ستمبر2020 تک مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کی بھیڑ سے بچنے کے لئے ٹرینوں کی فریکوئنسی کو قابو میں کیا جائے گا۔
- کنٹینمنٹ زون میں اسٹیشنوں / داخل ہونے اور باہر نکلنے کے دروازے بند کردیئے جائیں گے۔
- سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے لئے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے اندر مناسب نشانات لگائے جائیں گے۔
- تمام مسافروں اور عملے کے لئے فیس ماسک کا پہننا لازمی ہے۔ میٹرو ریل کارپوریشنز ماسک کے بغیر آنے والے افراد کو ادائیگی کی بنیاد پر ماسک کی فراہمی کے انتظامات کرسکتی ہیں۔
- اسٹیشنوں میں داخلے کے دوران تھرمل اسکریننگ کے بعد صرف بغیر علامات والے لوگوں کو ہی سفر کی اجازت ہو گی۔ علامات والے افراد کو جانچ/ طبی توجہ کے لئے قریبی کووڈ کئیر سینٹر / اسپتالوں کا رخ کرنے کا مشورہ دیا جانا چاہئے۔ آروگیہ سیتو ایپ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
- مسافروں کے ذریعہ استعمال کے لئے اسٹیشنوں میں داخل ہوتے وقت سینیٹائزر کا نظم کیا جائے گا۔ انسانی رابطہ میں آنے والے سبھی شعبوں جیسے آلات، ٹرین، ورکنگ ایریا، لفٹ، اسکیلیٹر، ریلنگ، اے ایف سی گیٹ اور بیت الخلا وغیرہ کے سینیٹائزینشن کو باقاعدہ وقفے وقفے سے کرنے کی ضرورت ہے۔
- اسمارٹ کارڈ کے استعمال اور کیش لیس / آن لائن لین دین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مناسب سینیٹائزیشن کے ساتھ ٹوکن اور کاغذ کی سلپ / ٹکٹ کا استعمال کیا جائے گا۔
- اسٹیشنوں پر کافی وقت مہیا کرایا جائے گا تاکہ سماجی دوری کو یقینی بناتے ہوئے آسانی سے چڑھنا۔ اترنا یقینی بنایا جا سکے۔
- مسافروں کو کم از کم سامان کے ساتھ سفر کرنے اور آسان اور فوری اسکیننگ کے لئے دھات کی اشیا کو لے کر جانے سے بچنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
مذکورہ رہنما خطوط کی بنیاد پر دہلی ، نوئیڈا ، چنئی ، کوچی ، بنگلورو ، ممبئی لائن ون ، جے پور ، حیدرآباد ، مہا میٹرو (ناگپور) کولکاتا ، گجرات اور یوپی میٹرو (لکھنؤ) نے اپنے ایس او پیز تیار کیے ہیں۔ مہاراشٹرا کی حکومت نے ستمبر 2020 کے دوران میٹرو خدمات کو دوبارہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا ، ممبئی لائن 1 اور مہا میٹرو آپریشن اکتوبر 2020 سے شروع ہوگا یا جس طرح سے ریاستی حکومت کے ذریعہ آگے فیصلہ لیا جائے گا۔
Click Here To See PPT
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
(02-09-2020)
U: 5039
(Release ID: 1650896)
Visitor Counter : 220