کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جناب گوڑا اور جناب مانڈویا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےاین آئی پی ای آر موہالی اور رائے بریلی کے کام کاج کا جائزہ لیا
جناب گوڑا نے کہا کہ جانچ، صلاح و مشورہ اور انکیوبیشن مراکز قائم کرنے جیسی خدمات کا دائرہ وسیع کر کےصنعتوں بشمول بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی اعانت وقت کی ضرورت ہے
جناب مانڈویا نے کہا کہ تحقیق کے جو کام عوامی بہبودپر بڑے پیمانے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں ، انہیں ترجیحی بنیاد پر تیز کیا جائے
Posted On:
02 SEP 2020 12:31PM by PIB Delhi
نئی دلی، 2 ستمبر، کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیرجناب ڈی وی سدانند گوڑا اور اسی وزارت کے وزیر مملکت جناب من سکھ مانڈویا نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)، موہالی اور رائے بریلی کے کام کاج کاجائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں سکریٹری (فارماسیوٹیکل)، ڈاکٹر پی ڈی وگھیلااور فارماسیوٹیکل محکمے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دواؤں اور طبی سازوسامان کا جو پارک (مقصد گاہ)، تیار کیا جا رہا ہے، اسےسامنے لانے میں این آئی پی ای آر ادارے اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تپ دق، ملیریا، کالاآزار، کینسر، ذیابیطس، موٹاپے وغیرہ جیسی بیماریوں کے لئے دوائیں سامنے لانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس میں کسی اور مقصد سے دوائیں تجویز کرنے اور انہیں تیار کرنے کے دیگر شعبے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت کو تقویت بخشنے کیلئے موہالی جیسے این آئی پی ای آر کو تحقیق و ترقی کے اپنے مراکز قائم کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جانچ، صلاح و مشورہ اور انکیوبیشن مراکز قائم کرنے جیسی خدمات کا دائرہ وسیع کر کےصنعتوں بشمول بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی اعانت وقت کی ضرورت ہے۔ آمدنی کے ہر امکان کو لازمی طور پر سامنے لایا جائے اور این آئی پی ای آر ادارے اپنے بَل پر قائم رہنے والے اہم ادارے بنیں۔ صنعتی اور تعلیمی اداروں کے درمیان ارتباط کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جس کا این آئی پی ای آر ادارے تجارتی پیٹینٹ کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
جناب من سکھ مانڈویا نے کہا کہ تحقیق کے جو کام عوامی بہبودپر بڑے پیمانے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں ، انہیں ترجیحی بنیاد پر تیز کیا جائے۔
این آئی پی ای آر رائے بریلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس جے ایس فلورا نے، جو این آئی پی ای آر موہالی کے ڈائرکٹر انچارج بھی ہیں، این آئی پی ای آر موہالی اور رائے بریلی کے تعلق سے مختلف امور پر مختصراً اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آئی آر ایف نے فارمیسی کے شعبے میں این آئی پی ای آر موہالی کو تیسرا اور این آئی پی ای آر رائے بریلی کو 18واں درجہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این آئی پی ای آر جوائنٹ انٹرینس امتحانات 28 ستمبر 2020 کو ہوں گے۔ اس کے لئے تمام حفاظتی اقداما ت کر لئے گئے ہیں ا ور تعلیمی سیشن اکتوبر سے شروع ہو سکتے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر )، فارماسیوٹیکل سائنس میں ایک قومی سطح کا ادارہ ہے۔ اس کی تشکیل کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور فارماسیوٹیکل سائنس میں تحقیق کا ایک امتیازی مرکز قائم کرنا ہے۔
سردست ملک بھر میں این آئی پی ای آر کے سات ادارے موہالی، احمد آباد، حیدرآباد، رائے بریلی، گوہاٹی، حاجی پور اور کلکتہ میں ہیں۔ حکومت ہند نے این آئی پی ای آر کو قومی اہمیت کا حامل ادارہ قرار دیا ہے۔
*************
( م ن ۔ ع س۔ ک ا(
U. No. 5018
(Release ID: 1650600)
Visitor Counter : 145