ریلوے کی وزارت

ریلوے اور صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے مال برداری کی راہداری فراہم کرنے والے ادارے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کاریڈور کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے کام میں پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے ریاستوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ملاقات کی


بہار، گجرات، مہاراشٹر، اترپردیش کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی اور تمام امور طے کرنے کی یقین دہانی کرائی

ریاستی نمائندوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ کام میں خلل جیسی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ثالثی اور قانون کے نفاذ کے عمل کو تیز کیا جائے

تمام امور اس طرح طے کئے جائیں جیسےکوئی مشن پورا کیاجارہا ہے

وزارت نے تمام متعلقہ ریاستوں کو مکتوبات لکھے ہیں کہ پروجیکٹ کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے

پروجیکٹ میں ہفتہ وار پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیاجائے

Posted On: 01 SEP 2020 6:36PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، یکم ستمبر، ریلوے اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ان تمام ریاستوں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی، جن ریاستوں سے کلی مال برداری کی راہداری کا گزرہوگا۔ اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ، ڈی ایف سی سی آئی ایل  بشمول سی آر بی اور ڈی ایف سی سی آئی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

جناب گوئل نے ڈی ایف  سی سی آئی ایل کی انتظامی ٹیم اور ریاستوں کو ہدایت دی مغربی ڈی ایف سی (1504 کلومیٹر)، اور مشرقی ڈی ایف سی (1856کلومیٹر)،   کے تمام سیکشنوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ اس جائزہ میٹنگ میں ہرریاست میں انفرادی پیش رفت کامفصل جائزہ لیاگیا  اورتمام رکاوٹیں دور کر کے احسن طور پر کام آگے بڑھانے کو یقینی بنا نے کی ہدایات  دی گئیں۔ جائزہ میٹنگ کے دوران ریاستوں میں زمین کی حصولیابی اور  پلوں پر سڑکوں کی تعمیر  میں پیش رفت  کا جائزہ لیاگیا او رمعاملات حل کئے گئے۔ ریاستی افسروں سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی جگہ کام میں رکاوٹ جیسے معاملات کو حل کرنے کےلئے ثالثی اور قانون نافذ کرنے کے عمل میں تیزی لائیں۔

پروجیکٹ کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے یہ طے کیاگیاکہ لازمی صورت میں تمام ریاستی افسروں کے ساتھ یومیہ بنیاد پر باضابطہ میٹنگیں کی جائیں گی۔

میٹنگ کے دوران  طے پایا کہ  تمام سیکشنوں پر کام کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈورس ( ڈی ایف سی)حکومت ہند کے تحت ریلوےکے بڑے بنیادی ساختیاتی پروجیکٹوں میں سے ایک ہے، جس کی مجموعی لمبائی  3360کلومیٹر ہے۔ اس پر مجموعی لاگت تقریبا 81459کروڑ روپے آسکتی ہے۔ ڈی ایف سی سی آئی ایل کا قیام  اس سلسلے کی منصوبہ بندی، کام آگے بڑھانے، مالی وسائل کو متحرک کرنے، تعمیر ،  کلی مال برداری راہداریوں  کے استعمال اور ان کی دیکھ بھال  کے خصوصی مقصد کے تحت  عمل میں لایا گیا ہے۔

*************

( م ن ۔ ع س۔  ک ا(

U. No. 5012

 



(Release ID: 1650594) Visitor Counter : 156