دیہی ترقیات کی وزارت
غریب کلیان روزگار ابھیان روزی روٹی کے مواقع کے ساتھ گاؤں والوں کو بااختیار بنارہا ہے۔ مستفدین کی کامیابی کی داستانیں
Posted On:
01 SEP 2020 3:17PM by PIB Delhi
کووڈ انیس کے پھیلنے کے پیش نظر غریب کلیان روزگار ابھیان (جی کے آر اے) شروع کیاگیا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں گاؤں کو لوٹ جانے والے مائیگرینٹ مزدوروں اور اسی طرح کے متاثرہ شہریوں کے لئے روزگار اور روزی روٹی کے موقع کو تقویت دی جاسکے۔ غریب کلیان روزگار ابھیان ایک مشن موڈ پر کارروائی کررہا ہے تاکہ ان مائیگرینٹ مزدوروں کو روزگار فراہم کیا جاسکے جو چھ ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور اترپردیش کے اپنے آبائی گاوؤں کو لوٹ کر آئے ہیں۔ غریب کلیان ابھیان اب ان ریاستوں کے 116 ضلعوں میں روزی روٹی کے مواقع کے ساتھ گاؤں والوں کو بااختیار بنارہا ہے۔
اب تک اس ابھیان کی کامیاب کو 12 وزارتوں، محکموں اور ریاستی سرکاروں کے سرگرم کوششوں کی شکل میں دیکھا جاسکتا ہے، جو مائیگرینٹ مزدوروں اور دیہی برادریوں، طبقوں کو فائدہ فراہم کررہا ہے۔ مستفدین کی کامیابی کی دو داستانیں یہاں دی گئی ہیں جن کے گھروں کی تعمیر غریب کلیان یوجنا ابھیان کے تحت کی گئی ہے۔
1-ریاست: اڈیشہ
مستفید ہونے والی کی تفصیلات
نام: ششی بارک
گاؤں تیبہا ڈونگری، گرام پنچایت۔ ہیرا پور، بلاک لوسنگہا، ضلع بلنگیر
کووڈ انیس کے دوران جب ملک پوری طرح لاک ڈاؤن میں تھا تو ششی بارک نے اپنا گھر بنانے کا فیصلہ کیا، جو پی ایم اے وائی جی کے تحت منظور کیاگیا تھا۔ حکام نے تعمیر کے کام آنے والے میٹریل جمع کرنے کی پوری کوشش کیں۔ اس نے غیر متوقع لاک ڈاؤن کو ذہن میں رکھتے ہوئے میٹریلیز کے علاوہ افرادی قوت یعنی مزدوروں کو جمع کرنے کی تمام کوششوں پر پورا زور لگایا۔ اس کے نتیجے میں ششی نے پہلی قسط ملنے کے ایک ماہ کے اندر تمام پہلوؤں سے مکان کی تعمیر مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اب ہمیں سمینٹ کے ایک پکے مکان میں رہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے اور ہم خوشی خوشی اس مکان رہے رہے ہیں۔
ایک پکا مکان بنانے کے لئے ہم جیسے غریب کنبوں کی مدد کے لئے ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اب ہمیں اس مکان کا مالک ہونے پر فخر ہے۔یہ بات کسی اور نے نہیں 80 سالہ بیوہ ششی بارک نے کہی، جو بلنگیر ضلع میں لوئی سنہگا بلاک کے تحت ہیرا پور گرام پنچایت کے تیبہا ڈونگری گاؤں میں ایک خستہ حال مکان میں رہ رہی تھی۔
اس کا بیٹا ایک مزدور ہے جو روزانہ اجرت پر کام کرتا ہے، جس کی بہت کم آمدنی ہے اور اس کم آمدنی کے ساتھ وہ 5 افراد کے کنبے کے لئے روزانہ دو وقت کی روٹی کا انتظام کرتا ہے اور ان کا پیٹ پالتا ہے۔ اس کے گھروالوں کا ہمیشہ ایک پکے مکان کا دیرینہ خواب تھا، جسے حکومت کی مالی امداد سے پورا کیاگیا۔ حکومت نے ایک پکے مکان کی تعمیر کے لئے دیہی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 130000روپے کی مالی امداد دے کر انہیں ضروری تعاون دیا ہے۔ گھر کی تعمیر جلد پوری کرنے کے لئے ششی کو سرکار سے 20 ہزار روپے کی ایک ترغیبی رقم دی جائے گی۔
2-ریاست: جھارکھنڈ
مستفید ہونے والی کی تفصیلات
نام دلاری مسومات
گاؤں ہروداگ، گرام پنچایت بیس، باک کٹ کام راگ، ضلع ہزار باغی
محترمہ دلاری مسومات کے شہور کا 2008 میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس کی تین بیٹیاں ہیں۔ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد تینوں بیٹیوں کو پالنے پوسنے کی پوری ذمہ داری اس کے کندھوں پر آپڑی تھی۔ وہ اپنا گھر چلانے کے لئے روزانہ اجرت پر مزدور کی حیثیت سے کام کررہی ہے۔ اس کا مکان بھی خستہ حالت میں تھا۔ 20-2019 میں پی ایم اے وائی جی کے تحت اسے گھر کے تعمیر کی اجازت مل گئی۔ جی کے آر اے کے تحت دلاری نے اپنی خود کی لیبر کے ساتھ مکان بنایا اور اور وہ اب بہت خوش ہے۔ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دلاری نے بتایا کہ حکومت کی مدد سے اس نے ایک بیت الخلا (ٹوائلیٹ) بھی بنایا ہے اور کھانا پکانے کا ایک گیس کنکشن بھی حاصل کرلیا ہے۔ اب وہ اپنے گھر والوں کو رہنے کے لئے بہتر ماحول فراہم کرسکے گی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
01-09-2020
U-5003
(Release ID: 1650561)
Visitor Counter : 254