وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے سابق صدر بھارت رتن جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 31 AUG 2020 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31  اگست 2020، وزیراعظم نے  سابق صدر بھارت رتن جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ‘‘بھارت رتن جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر  بھارت غم زدہ ہے۔ انہوں نے  ہمارے ملک کی ترقی کی راہ میں  ایسے نشانات چھوڑے ہیں جنہیں مٹایا نہیں جاسکتا۔ وہ ایک  بہترین اسکالر ، ایک ْقد آور سیاست داں تھے۔ ان کے  مداحوں میں تمام سیاسی جماعتوں اور سماج  کے تمام طبقوں کے لوگ شامل ہیں۔

اپنے کئی دہائیوں میں پھیلے سیاسی سفر کے دوران  جناب پرنب مکھرجی نے  اہم  اْقتصادی اور اسٹریٹجک وزارتوں میں  شاندار  خدمات انجام دیں ہیں۔ و ہ ایک بہترین رکن پارلیمنٹ  تھے اور ہمیشہ تیار رہتے تھے اور انتہائی حاضر جواب تھے۔

صدر جمہوریہ ہند کے طور پر جناب پرنب مکھرجی نے  راشٹرپتی بھون کو  عام شہریوں کے لئے  مزید قابل رسائی بنایا۔ انہوں نے پریزیڈنٹ ہاؤس کو  آموزش، اختراع، ثقافت، سائنس اور ادب کا ایک مرکز بنایا۔ میں اہم سیاسی معاملات پر  ان کے دانش مندانہ مشورے کو کبھی نہیں بھولوں  گا۔

سال 2014 میں دلی میں میں نیا تھا۔ پہلے دن سے ہی  مجھے جناب پرنب مکھرجی  کی رہنمائی  ، مدد اور آشیرواد حاصل رہا۔ ان کے ساتھ میں نے جو بات کی تھی وہ میرے ہمیشہ ایک سرمایہ رہے گی۔ ان کے اہل خانہ ، دوستوں، مداحوں اور  بھارت بھر میں پھیلے ان کے حامیوں   کے لئے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی’’۔

 

                                                           س

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(31-08-2020)

U-4665

                          



(Release ID: 1650136) Visitor Counter : 159