وزارت دفاع
مشرقی لداخ: صورتحال کی تازہ ترین معلومات
Posted On:
31 AUG 2020 10:35AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،31 اگست۔ 30-29 اگست 2020 کی شب میں پی ایل اے کی فوجوں نے اس سابقہ باہمی اتفاقی رائے کی خلاف ورزی کی جو مشرقی لداخ میں جاری تنازعہ کے دوران فوجی اور سفارتی میٹنگوں کے درمیان طے پایا تھا۔ پی ایل اے کی افواج نے صورت حال کو تبدیل کرنے کے لئے اشتعال انگیز فوجی نقل و حرکت کی۔ ہندوستانی فوجوں نے پینگونگ ٹیسو جھیل کے جنوبی کنارے پر پی ایل اے کی سرگرمیوں کا قبل از وقت اندازہ کرکے اپنی پوزیشنوں کو مستحکم کرنے اور یک طرفہ طور پر زمینی حقائق میں تبدیلی کرنے کے چین کے ارادوں کو ناکام بنا نے کے اقدام کئے۔ہندوستانی افواج مذاکرات کے ذریعہ امن و بقا قائم رکھنے کی پابند ہے البتہ اپنی علاقائی سالمیت کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مکمل عزم رکھتی ہے۔ان معاملات کا حل تلاش کرنے کے لئے چوشول میں بریگیڈ کمانڈر کی سطح کی ایک فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
***
( م ن ۔ا ع ۔رض)
U- 4947
(Release ID: 1649947)
Visitor Counter : 316