وزارتِ تعلیم

تعلیم کے مرکزی وزیر اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس واسٹیل کے مرکزی وزیر نے اڈیشہ کی سینٹرل یونیورسٹی کی تین مستقل عمارتوں کا مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 29 AUG 2020 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی29،اگست 2020

اڈیشہ کی سینٹرل یونیورسٹی نے آج ورچوئل موڈ (طریقہ کار) سے اپنا 12واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور پیٹرولیم وقدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی جانب سے تین مستقل عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اپنے خظاب میں جناب پوکھریال نے اس موقع پر یونیورسٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے چند ہی سال کے اندر ایک ممتاز یونیورسٹی بننے پر بھی یونیورسٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اڈیشہ کی سینٹرل یونیورسٹی کی ان کوششوں کے لئے تعریف کی کہ اس نے عالمی وبا کے دوران بھروسہ پروگرام شروع کیا، جس نے کاؤنسلنگ ے ذریعے عالمی وبا پر قابو پانے میں بہت سے طلبا کی مدد کی۔ انہوں نے ہوم بیس اوپن بک امتحان کامیابی کے ساتھ کرانے کے لئے بھی یونیورسٹی کی مزید تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان کی پرانی عظمت کو یاد کیا جب دوسرے ملکوں سے لوگ پڑھنے کے لئے ہندوستان آتے تھے۔ اب یہ وقت ہے کہ نئی تعلیم پالیسی کے ذریعے اس طرز کی تعلیم حاصل کی جائے۔ انہوں نے یونیورسٹی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ تحقیق وترقی پر زیادہ توجہ دیں۔

اپنے خطاب میں جناب دھرمیندر پردھان نے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کو اجاگر کیا، جو معاشرے کو اوپر اٹھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کی سیانٹرل یونیورسٹی جو جنوبی اڈیشہ کا ایک پریمیئر ادارہ ہے۔ اس خطے میں تعلیم کی ترقی میں اطمینان بخش کام کررہی ہے۔ البتہ انہوں نے اونچائیاں حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے زیادہ اشتراکی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس میں نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے تحت سینٹر شپ پروگرام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی، صنعتی رابطہ، قبائلی لوگوں کے بارے میں تحقیق اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) اور نال کو (این اے ایل سی او) جیسی لوکلیٹی کی مستقل صنعتوں کے ساتھ کنسلٹینسی سروس اور بشریات کے مطالعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ریاست کی واحد سینٹرل یونیورسٹی ہونے کے ناطے اس یونیورسٹی کی ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ اتم نربھر بھارت کے ٹارچ بیررس یعنی مشعل لے جانے والے بنیں۔

اڈیشہ کی سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آبی رام برہمم نے جنہوں نے اس سے پہلے یونیورسٹی کا پرچم لہرایا تھا ویونیورسٹی کے افسران اور اسٹاف کے علاوہ فیکلٹی کے ممبروں کی موجودگی میں فاؤنڈیشن ڈے پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے کارناموں کو اجاگر کیا اور مستقبل کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

حکومت ہند کے پرنسپل معاشی مشیر ڈاکٹر سنجیو مانیال نے فاؤنڈیشن ڈے کا لیکچر دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں مالا مال تعلیمی مواقع پر بات کی اور طلبا کے لئے عملی زندگی کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

U-4909


(Release ID: 1649937) Visitor Counter : 153