وزیراعظم کا دفتر
من کی بات میں وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت ایپلی کیشن اختراعی چیلنج کے تحت تیار کردہ ایپس کی تعریف کی
Posted On:
30 AUG 2020 3:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 اگست ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے تازہ ترین خطاب میں کہا ہے کہ نوجوانوں نے آتم نربھر بھارت ایپس اختراعی چیلنج میں جوش وخروش سے حصہ لیا ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ دوسری سطح اور تیسری سطح کے شہروں کے نوجوانوں نے تقریباً دو تہائی اندراجات کیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مختلف زمروں میں تقریباً دو درجن ایپس کو اعزازات دیئے گئے ہیں۔ ا نھوں نے سامعین سے کہا کہ وہ ان ایپس سے اپنے آپ کو واقف کرائیں اور ان کے ذریعے رابطہ کریں۔
وزیر اعظم نے ان میں سے بہت سے ایپس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جن میں کٹوکی کڈز لرننگ ایپ، بچوں کے لیے ایک انٹر ایکٹو ایپ، کوکونامی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کے لیے ایپ، نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کرنے والا چنگاری ایپ، کسی بھی سرکاری اسکیم کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے آسک سرکار ایپ اور فٹنیس کا اسٹیپ سیٹ گو نامی ایپ شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج چھوٹے پیمانے پر یہ پہل کل بڑی کمپنیوں میں تبدیل ہوجائے گی اور دنیا میں ہندوستان کی علامت بنے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج دنیا میں جو بڑی کمپنیاں ہیں وہ بھی کبھی اسٹارٹ اپس کمپنیاں تھیں۔
****************
م ن۔ اع ۔ ر ا
U:4937
(Release ID: 1649919)
Visitor Counter : 199
Read this release in:
Hindi
,
Assamese
,
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam