کامرس اور صنعت کی وزارتہ

17ویں آسیان۔ بھارت اقتصادی وزرا کی مشاوری میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 30 AUG 2020 10:19AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30  اگست 2020،         کامرس و صنعت اور  ریلویز کے  وزیر جناب پیوش گوئل اور  ویتنام کی صنعت اور تجارت کے وزیر  عزت مآت تران  توان آنہ کی مشترکہ صدارت میں  29 اگست 2020 کو  ورچوول طریقے سے  17 ویں آسیان۔ بھارت اقتصادی وزرا  کی مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں  10 آسیان ممالک  برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے  تجارتی وزرا نے شرکت کی۔وزرا نے  عالمی وبا کے اقتصادی اثر کو کم کرنے کے لئے  اجتماعی طور پر کارروائی کرنے کی اپنی عہد بندی کا اعادہ کیا  اور میکرو اقتصادی  و مالیاتی استحکام  اور  لچکدار سپلائی چین کنکٹی وٹی، خصوصی طور پر ڈبلیو ٹی او قوانین کے مطابق  خطے میں  ضروری اشیا اور ادویات  کے  بلا روک ٹوک  سپلائی کو  یقینی بنانے کا عزم کیا ۔

وزرا کی بات چیت آسیان۔ انڈیا ٹریڈ  ان  گُڈس ایگریمنٹ (اے آئی ٹی آئی جی اے) کا  جائزہ لینے پر مرکوز رہی ۔ وزرا نے  دونوں فریقین کے درمیان  تجارتی  معاہدے کے فروغ اور  اقتصادی  معاہدوں کے   گہرا ہونے کی ستائش کی۔ وزرا کے سامنے آسیان ۔ انڈیا بزنس کونسل  (اے آئی بی سی) کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اے آئی ڈی سی کی رپورٹ میں شفارش کی گئی ہے  کہ اے آئی ٹی آئی جی اے کا  باہمی فائدے کے لئے  جائزہ لیا جائے۔ بھارت اور آسیان ممالک کےوزرا نے  سینئر افسروں کو ہدایت دی کہ وہ  آزاد تجارتی معاہدے کو  استعمال کرنے میں آسان  اور کاروبار کے لئے  تجارتی سہولت فراہم کرانے والا  بنانے کے لئے  جلد از جلد نظرثانی کے  امکان کے تعین  کے واسطے بات چیت شروع کریں۔  نظرثانی  اس معاہدے کو  تجارتی سہولت فراہم کرانے والے  موجودہ  طریقوں  کے مطابق جدید  بنائے گی اور  اسے رواجوں اور  ضابطے کی کارروائی کے مطابق  بنائے گی۔

بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے جناب  گوئل نے  اس بات کی وضاحت کی کہ آزاد تجارتی معاہدہ باہمی طور پر فائدے مند اور تمام فریقین کے لئے  مفید ہونا چاہیے۔ جناب گوئل نے بنیادی ضابطوں کے قوانین کو مستحکم کرنے  غیر ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے  کے لئے  کام کرنے اور  بازار تک بہتر رسائی فراہم  کرانے  کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب پیوش گوئل نے  ہندوستان کے  اس مسلسل مستحکم موقف   کا اعادہ کیا کہ  اے آئی ٹی آئی جی اے پر نظرثانی کے کام میں تاخیر کی گئی اور  انہوں نے  نومبر 2020 میں ہونے والی آسیان۔ بھارت لیڈروں کی سربراہ کانفرنس سے قبل  امکانات  کا جائزہ لینے  کے کام کو  حتمی شکل دینے  اور  اس سال کے ختم ہونے سے قبل  مکمل نظرثانی شروع کئے جانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت اور آسیان  ممالک کی گہری دوستی  تاریخی، ثقافتی اور روایتی  رشتوں سے مضبوطی کے ساتھ قائم  ہے اور یہ رشتہ  بھارت اور آسیان ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لئے  مضبوط ہوتا رہے گا۔

بھارت نے اے آئی بی سی کو مزید مستحکم کرنے  کا بھی مشورہ دیا اور  فورم نے  دونوں فریقین کے درمیان  اقتصادی معاہدے کو  گہرے کرنے کے ان مشوروں پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4923


(Release ID: 1649730) Visitor Counter : 270