صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 جانچ میں غیر معمولی اضافہ، ہندستان نے 4 کروڑ ٹسٹوں کی ایک نئی چوٹی کو سر کیا


لگاتار تیسرے دن 9 لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئیں

Posted On: 29 AUG 2020 12:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی29اگست  2020/  جنوری 2020 سے کووڈ -19 کے خلاف اپنی لڑائی میں ہندستان نے ایک چوٹی  کو عبور کرلیا ہے۔ لگاتار جانچ /ٹسٹ کے نتیجے میں بےمثال  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آج اس نے 4 کروڑ کے آنکڑے کو عبور کرلیا ہے۔

مرکز کی سربراہی میں مرکوز  مسلسل  اور مربوط کوششوں کی مدد سے اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نفاذ کے نتیجے میں آج ہندستان نے 4،04،06،809 افراد کی جانچ کی ایک نئی منزل سر کرلی ہے ۔ جنوری 2020 میں  ہندستان نے پونے میں لیب سے محض  اول  (ایک) ٹسٹ کروانے سے لے کر آج کی تاریخ میں 4 کروڑ ٹسٹ کروانے تک ایک بہت لمبا سفر طے کیا ہے اور یہ سنگ میل قائم کیا ہے۔

ایک ہی دن میں کئے جانے والے ٹسٹوں میں اضافہ  ہوا ہے۔ پہلے ہی 10 لاکھ یومیہ ٹسٹوں کی گنجائش  حاصل کی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 928761  ٹسٹ کئے گئے۔

 اس سے فی ملین ٹسٹ (ٹی پی ایم) میں تیزی سے اضافہ ہوا اور یہ  29280 تک پہنچ گئے۔ جیسا کہ کئی ریاستوں / مرکز  انتظام علاقوں  میں دیکھا گیا  ہے کہ جانچ میں اضافے کے ساتھ ہی مثبت شرح بھی اعلی سطح کے ساتھ گر جائے گی ۔ قومی مثبت شرح کم رہی ہے یعنی  8.57فی صد اور مسلسل  گرتی جارہی ہے۔

ہندستان نے ٹسٹ ٹریک اور ٹریٹ کی حکمت عملی کو اپنایا ہے جہاں جانچ  کے طریقے  کووڈ ردعمل اور انتظام کے ابتدائی   اور اہم ستون ہیں۔ یہ صرف ابتدائی مرحلے میں کووڈ کی تیز تر جانچ سے ہی ممکن ہوسکا ہے  کہ مثبت معاملات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ ان کے قریبی رابطوں کا فوری طورپر سراغ لگایا جاتا  ہے اور انہیں آئسولیٹ کیا جاتا ہے اور گھر سے علیحدہ آئسولیٹ ہونے والے لوگوں اور اسپتال میں داخل افراد کے لئے بر وقت اور موثر علاج کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

متعدد  اقدامات کے ذریعہ پورے ملک میں تشخیصی لیب نیٹ ورک کی توسیع اور آسانی سے جانچ  کی سہولت نے قومی  جانچ کی شرحوں میں اس اضافے کو خاطر خواہ فروغ دیا ہے۔ ملک میں کل 1576 لیب ہیں ، جن میں سرکاری شعبے میں 1002 لیز اور نجی شعبے  میں 574 لیبز ہیں۔

ان لیبز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  • ریئیل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز : (لیبز806) سرکاری  :462 +نجی  :344)
  •  ٹرونٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبز:  650  (سرکاری 506+نجی :44)
  • کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل ، رہنما خطوط اور مشوروں سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے ،: https://www.mohfw.gov.in/ اورMOHFW_INDIA دیکھیں۔
  • کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات ای میل کے ذریعے تکنیکی سوالات کو کوکیز.کویڈ 19[at]gov[dot]in پر اور دوسرے سوالات ncov2019[at]gov[dot]in پر اور @ کوویڈ انڈیاسیوا پر ٹویٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔
  • کوویڈ ۔19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں: + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری)۔
  • کوویڈ ۔19 پر ریاستوں / مرکز ریاستوں کی ہیلپ لائن نمبروں کی ایک فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4900

 


(Release ID: 1649548) Visitor Counter : 226