وزارت خزانہ
مالیاتی شمولیت کے لئے قومی مشن۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا( پی ایم جے ڈی وائی) کے کامیاب نفاذ کے 6 برس پورے
پی ایم جےڈی وائی ، مودی سرکار کے عوام پر مرکوز اقتصادی اقدامات کے لئے سنگ بنیاد رہا ہے: وزیر مالیات
اس کے آغاز سے پی ایم جے ڈی وائی کے تحت40 کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ مستفیدین نے بینک سرگرمیاں انجام دی جو 1.31 لاکھ کروڑ کی مالیت کی تھی
63.6 فیصدی دیہی پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس جب کہ 55.2فیصدی خواتین کے پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس
وزیراعظم غریب کلیان یوجنا کے تحت اپریل سے جون 2020 کے دوران 30705 کروڑ روپے خواتین کے پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کئے گئے
تقریباً 8 کروڑ پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ ہولڈروں کو مختلف اسکیموں کے تحت سرکار کی جانب سے براہ راست فوائد کے منتقلی( ڈی بی ٹی) کی گئی ہے
Posted On:
28 AUG 2020 7:27AM by PIB Delhi
وزارت مالیات محروم اور سماجی اقتصادی طور پر نظر انداز کئے گئے زمروں کو مالیاتی امداد اور حمایت فراہم کرنے کی پابند ہے۔ مالیاتی شمولیت سرکار کی ایک قومی ترجیح ہے۔کیونکہ اس سے شمولیت کی نشوونما کو تحریک ملتی ہے ۔یہ بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے غریب کے لئے باقاعدہ مالیاتی نظام میں اپنی بچت لانے کے لئے راہ ہموار ہوتی ہے، یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس سے وہ گاؤوں میں اپنے خاندانوں کو پیسہ بھیجتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اس طرح وہ اپنے عزیزوں کو قرض خواہوں کے چنگل سے آزاد کراتے ہیں۔ اس عزم کے تئیں ایک کلیدی اقدام پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی) ہے جو کہ دنیا بھر میں مالیاتی شمولیت پر سب سے بڑا اقدام ہے۔
پی ایم جے ڈی وائی کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2014 کو یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا تھا۔28 اگست کو اس پروگرام کاآغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس موقع کو غریب کو شیطانی چکر سے آزاد کرانے کا تیوہار قرار دیا۔
پی ایم جے ڈی وائی کی 6 ویں سالگرہ پر مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس اسکیم کی اہمیت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا ‘‘ پردھان منتری جن دھن یوجنا مودی سرکار کے عوام پر مرکوز اقتصادی اقدامات کے لئے سنگ بنیاد رہی ہے۔ چاہے وہ براہ راست فوائد کی منتقلی ہو، کووڈ۔19 کی مالیاتی امداد ہو، وزیراعظم۔ کسان،منریگا کے تحت بڑی ہوئی اجرتیں ہو، زندگی اور صحت انشورنس کور ہو، ہر بالغ کو بینک اکاؤنٹ فراہم کرنے کے لئے پہلا قدم ہو، یہ تمام اقدام پی ایم جے ڈی وائی میں تقریباً مکمل کرلئے ہیں۔
مالیات اور کارپوریٹ امور کے ریاستی وزیر جناب انو راگ ٹھاکر نے بھی اس موقع پر پی ایم جے ڈی وائی سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت پی ایم جے ڈی وائی نے بینک نظام سے باہر لوگوں کو بینک نظام میں شامل کیا، بھارت کے مالیاتی نقشے میں توسیع کی اور 40 کروڑ سے زیادہ اکاؤنٹ ہولڈروں کو مالیاتی شمولیت کے تحت شامل کیا۔ آج کے کووڈ۔19 کے دور میں ہم نے دیکھا کہ ڈی بی ٹی کے ذریعہ فراہم کردہ آسان اور بلا روکاوٹ پیسہ کی منتقلی غریب کے لئے فراہم کی گئی ہے نیز معاشرے کے کمزور طبقوں کو مالیاتی تحفظ بھی فراہم کیاگیا ہے۔وزیراعظم جن دھن اکاؤنٹس کے توسط سےڈی بی ٹی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ پیسہ متعلقہ مستفید تک پہنچے اور نظام کی کمزوریاں آڑے نہ آئیں’’
اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے 6 برس پورے ہونے کے موقع پر آئیے ہم اس اسکیم کی اب تک کے حاصل کردہ اہم پہلوؤ اور نمایاں کامیابیوں کا جائزہ لیں۔
بیک گراؤنڈ
پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی) مالیاتی شمولیت کا ایک قومی مشن ہے اس کا مقصد بینکنگ، بچت اور ڈپازٹ اکاؤنٹس، پیسہ بھیجنے، قرضے، انشورنس اور پنشن جیسی خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
-1 مقاصد
- قابل برداشت لاگت پر مالیاتی پروڈکٹس اور خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا۔
- لاگت کو کم کرنے اور رسائی کو توسیع دینے کے لئے ٹیکنالوجی کااستعمال
-2 اسکیم کے بنیادی اصول
- غیر بینک ہولڈروں کو بینکنگ کی سہولت۔ کم سے کم کاغذی کارروائی، آسان کے وائی سی، ای۔ کے وائی سی، کیمپ موڈ میں اکاؤنٹ کھولنا، زیرو بیلنس اور زیروہ چارجز کے ساتھ بنیادی بچت بینک ڈپازٹ( بی ایس بی ڈی) اکاؤنٹ کھولنا۔
- غیر محفوظ کو تحفظ فراہم کرنا۔نقدی نکالنے کے لئے اور دکانوں پر ادائیگی کے لئے ڈیبٹ کارڈ فراہم کرنا جس میں دو لاکھ روپے سے زیادہ مفت حادثاتی انشورنس شامل ہے۔
- پیسے سے محروم کو مالیاتی امداد۔مائیکرو۔ انشورنس، کھپت کے لئے اوور ڈرافٹ، مائیکرو۔ پنشن اور مائیکرو۔ کریڈٹ جیسی دیگر مالیاتی منصوعات کی فراہمی۔
-3بنیادی خصوصیات
- اس اسکیم کاآغاز مندرجہ ذیل 6 ستونوں کی بنیاد پر کیاگیا۔
- بینکنگ خدمات تک عام رسائی۔ برانچ اور بی سی
- ہر گھر کے لئے دس ہزار روپے مالیت کی اوور ڈرافٹ سہولت کے ساتھ بنیادی بچت بینک اکاؤنٹ
- مالیاتی خواندگی پروگرام۔ بچتوں کو فروغ دینا، اے ٹی ایمز کااستعمال کریڈٹ کے لئے تیار رہنا، انشورنس اور پنشن حاصل کرنا، بیکنگ کے لئے بنیادی موبائل فون کا استعمال کرنا۔
- کریڈٹ گارنٹی فنڈ کو وضع کرنا۔ڈفالٹس کے لئے بینکوں کو کچھ گارنٹی فراہم کرنا
- انشورنس۔ 15 اگست 2014 سے 31 جنوری 2015 کے دوران کھولے گئے اکاؤنٹوں کو 1لاکھ روپے تک کا ایکسیڈنٹ کور اور30 ہزار روپے کا زندگی بیمہ
- غیر منظم شعبے کے لئے پنشن اسکیم
-4ماضی کے تجربے پر مبنی پی ایم جے ڈی وائی میں اپنائی گئی اہم رسائی۔
- بینکوں کے اہم بینکنگ نظام میں آن لائن اکاؤنٹ کھولے گئے جو کہ اس سے قبل بینکوں کے زیر دست ٹیکنالوجی کے ساتھ آف لائن بینک اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کو ختم کرتا ہے۔
- رو۔پے ڈیبٹ کارڈ یا آدھار کے ذریعہ فعال ادائیگی نظام( اے ای پیز)کے توسط سے بین فعالیت۔
- فکس ۔پوائنٹ بزنس کوریسپونڈینٹ۔
- مشکل کے وائی سی کارروائیوں کی جگہ آسان کے وائی سی نیز ای۔ کے وائی سی۔
-5 نئی خصوصیات کے ساتھ پی ایم جے ڈی وائی کی توسیع۔ حکومت نے جامع پی ایم جے ڈی وائی پروگرام کو کچھ تبدیلیوں کے ساتھ 28 اگست 2018 سے آگے تک توسیع دینے کافیصلہ کیا ہے۔
- ‘‘ ہر ایک گھرانے’’ سے ‘‘ہر ایک غیر اکاؤنٹ ہولڈر بالغ’’ تک مرکوز توجہ کی تبدیلی ۔
- رو۔پے کا رڈ انشورنس۔28 اگست 2018 کے بعد کھولے گئے پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹوں کے لئے رو۔ پے کارڈز پر مفت حادثاتی انشورنس کور کو 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا گیا۔
- اوور ڈرافٹ کی سہولیات میں اضافہ۔
- او ڈی کی حد کو5 ہزار روپے سے بڑھا کر دوگنا یعنی 10 ہزار روپے تک کردیا گیا۔ 2 ہزار روپے تک کی او ڈی ( غیر مشروط)
- او ڈی کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کو 60 برس سے بڑھا کر 65 برس کردیا گیا۔
-619 اگست 2020 تک پی ایم جے ڈی وائی کے تحت حاصل کردہ کامیابیاں۔
الف) پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس
- 19 اگست2020 تک پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد:40.35 کروڑ ; دیہی پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس:63.6فیصد، خواتین پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس55.2 فیصد
- اسکیم کے پہلے برس کے دوران17.90 کروڑ پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس کھولے گئے۔
- پی ایم جے ڈی وائی کے تحت اکاؤنٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔
(ب) فعال پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس
- بھارت کے ریزو بینک کے رہنما خطوط کے مطابق اگر کسی پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ میں دو سال سے زیادہ کی مدت تک کسٹمر نے کسی بھی طرح کا لین دین نہیں کیاہے تو اسے غیر فعال مانا جائے گا۔
- اگست 2020 میں 40.35 کروڑ پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس میں سے 34.81 کروڑ(86.3 فیصد) اکاؤنٹس فعال ہیں۔
- فعال اکاؤنٹس کی فیصد میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ ان اکاؤنٹوں میں سے زیادہ سے زیادہ کسٹمر انہیں باقاعدہ طور پر استعمال کریں۔
(ج) پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس کے تحت ڈپازٹس
- پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس کے تحت مجموعی جمع رقم 1.31 لاکھ کروڑ روپے ہے۔
- اکاؤنٹس کی تعداد میں 2.3 گنا اضافے( اگست 2020-2015 اگست ) کے ساتھ جمع رقم میں تقریباً 5.7 گنا اضافہ ہوا ہے۔
(د) ہر ایک پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس میں اوسطاً ڈپازٹ
- فی اکاؤنٹ اوسط جمع رقم 3239 روپے ہے۔
- فی اکاؤنٹ اوسط ڈپازٹ میں اگست 2015 سے 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
- اوسط ڈپازٹ میں اضافہ ، اس بات کا ایک اور مظہر ہے کہ اکاؤنٹس کا بڑھتا ہوا استعمال اور اکاؤنٹس ہولڈروں کے مابین بچت کی عادت میں اضافہ ہورہا ہے۔
(س) پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس ہولڈروں کو جاری کردہ رو۔ پے کارڈ
- پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹس ہولڈروں کو جاری رو۔ پے کارڈ کی مجموعی تعداد:29.75 کروڑ
- رو۔ پے کارڈ کی تعداد اور ان کااستعمال وقت کے ساتھ ساتھ بڑھا ہے۔
-7 جن دھن درشک ایپلی کیشن
ایک موبائل ایپلی کیشن کاآغاز کیا گیا جس کا مقصد ملک میں بینک برانچوں، اے ٹی ایمز، بینک متر، ڈاکخانوں وغیرہ جیسے بینکنگ کے اہم مقامات کاپتہ چلانے کے لئے ایک شہری مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرناتھا۔جی آئی ایس کے اس ایپلی کیشن میں 8 لاکھ سے زیادہ بینکنگ کے ٹچ پوائنٹ دستیاب ہیں۔ جن دھن ایپلی کیشن کے تحت سہولیات کو عام آدمی کی ضرورت اور سہولت کے مطابق حاصل کیاجاسکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ویب ورژن کی اس لنک پر رسائی کی جاسکتی ہے: http://findmybank.gov.in
یہ ایپلی کیشن ان گاؤوں کی شناخت کرنے کے لئے بھی استعمال کیاجارہا ہے جو 5 کلومیٹر کےقطر کے اندر بینکنگ ٹچ پوائنٹ کے ذریعہ خدمات حاصل نہیں کرپا رہے ہیں۔اس کے بعد ان شناخت شدہ گاؤوں کو متعلقہ ایس ایل بی سیز کے ذریعہ مختلف بینکوں کو الاٹ کیاجاتا ہے جس کا مقصد بینکنگ آؤٹ لیٹ کھولنا ہوتا ہے۔ان کوششوں کے نتیجے میں ان طرح سے گاؤوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
-8 پی ایم جے ڈی وائی خواتین مستفیدین کے لئے پردھان منتری غریب کلیان پیکج( پی ایم جی کے پی):
26 مارچ 2020 کو وزیر خزانہ کے ذریعہ کئے گئے اعلان کے مطابق وزیراعظم غریب کلیان یوجنا کے تحت500 روپے فی مہینے کی رقم تین مہینے کے لئے( اپریل 2020 سے جون 2020 ) پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی)، کے تحت خواتین اکاؤنٹ ہولڈروں کے کھاتوں میں ٹرانسفر کی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر اپریل۔ جون2020 کے دوران پی ایم جے ڈی وائی خواتین اکاؤنٹ ہولڈروں کے اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 30705 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے۔
-9 آسان ڈی بی ٹی لین دین کو یقینی بنانے کی جانب:
بینکوں کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق تقریباً 8 کروڑ پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ ہولڈروں نے مختلف اسکیموں کے تحت سرکار کی طرف سے براہ راست فوائد کی منتقلی( ڈی بی ٹی) حاصل کی۔ اس بات کو یقینی بنا نے کے لئے کہ اہل مستفیدین کو وقت پر ان کی ڈی بی ٹی حاصل ہو، محکمے نے ڈی بی ٹی مشن، این پی سی آئی بینکوں اور مختلف دیگر وزارتوں کے ساتھ صلاح و مشورہ سے ڈی بی ٹی لین دین کے ناکامی کے لئے نظر انداز کردہ وجوہات کی شناخت میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ بینکوں اور ایم پی سی آئی کے ساتھ مستقل بنیاد پر وی سیز کے ذریعہ اس سلسلے میں قریبی نگرانی کے باعث ڈی بی ٹی کے نظر انداز کردہ وجوہات کے باعث ڈی بی ٹی ناکامی کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ اپریل 2019 میں 5.23 لاکھ (0.20 فیصد) سے کم ہو کر جون 2020 میں1.1 لاکھ(0.04 فیصد) تک کم ہوگئی۔
-10مستقبل کی راہ
- مائیکرو بیمہ اسکیموں کے تحت پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ ہولڈروں کااحاطہ کرنے کو یقینی بنانے کا عزم۔ اہل پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ ہولڈر کاپی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے بارے میں بینکوں کو پہلے ہی مطلع کیاجاچکا ہے۔
- ہندوستان بھر میں منظوری کے بنیادی ڈھانچے کو وضع کرکے پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ ہولڈروں کے درمیان رو۔ پے ڈیبٹ کارڈ سمیت ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا۔
- لچک دار۔ ریکرینگ ڈپازٹ وغیرہ جیسے مائیکرو۔ کریڈٹ اور مائیکرو۔ سرمایہ کاری کے لئے پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ ہولڈروں کی رسائی کو بہتر بنانا۔
****
( م ن ۔ا ع ۔رض)
U- 4865
(Release ID: 1649179)
Visitor Counter : 380
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam