امور داخلہ کی وزارت

بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ( بی پی آر اینڈ ڈی ) اپنی گولڈن جوبلی سالگرہ 28 اگست ، 2020 ء کو منائے گی

Posted On: 27 AUG 2020 4:56PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،27 اگست / بیورو آف  پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (  بی پی آر اینڈ ڈی ) اپنی گولڈن جوبلی سالگرہ  کل یعنی 28 اگست ،2020 ء کو منائے گی ۔  امورِ داخلہ کے وزیر مملکت  جناب  جی کشن  ریڈی نے  مہمانِ خصوصی بننے  پر رضامندی ظاہر کی ہے ، جب کہ   داخلہ سکریٹری   جناب اجے کمار بھلا  مہمانِ اعزازی ہوں گے ۔  کورونا وباء  کی وجہ سے  یہ تقریب  ورچوول طریقے سے منعقد کی جائے گی ۔    اس تقریب   میں   بی پی آر اینڈ ڈی صدر دفتر  ، اس کے دیگر یونٹ    ، ریاستوں کی پولیس   اور سی اے پی ایف  ویڈیو لنک کے ذریعے   شرکت کریں گے ۔

          بیورو  آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ   ، حکومت ہند  کی امور  ِ داخلہ کی وزارت کی ایک قرار داد کے ذریعے  28 اگست ، 1970 ء کو قائم کی گئی تھی  ، جس کا کام  پولیسنگ  میں بہترین  کار کردگی کو فروغ دینا  ، پولیس کے مسائل   کی تیز تر اور منظم طریقے سے مطالعے کو فروغ دینا  اور پولیس کے ذریعے  طریقۂ کار اور تکنیک  میں سائنس اور ٹیکنا لوجی کو استعمال کرنا ہے ۔ یہ بیورو  ابتدائی طور پر دو ڈویژنوں میں ، یعنی ریسرچ  ، پبلی کیشن  اور اسٹیٹکس   ڈویژن اور ڈیولپمنٹ   ڈویژن کے ساتھ شروع کیا گیا تھا ۔  1973 ء میں تربیت  کے ڈویژن کا  اضافہ کیا گیا ، جو   پولیس ٹریننگ پر  گور  کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ۔  1995  ء میں   جیل اور قیدیوں کی اصلاحات   کے معاملے پر  مطالعہ شروع کرنے کے لئے  کریکشنل ڈویژن شروع کیا گیا ۔  2008ء میں  نیشنل پولیس  مشن کا اضافہ کیا گیا اور  ڈیولپمنٹ ڈویژن کو  جدید کاری کے ڈویژن کے طور پر  پھر سے مرتب کیا گیا ۔

          گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ بی پی آر اینڈ ڈی نے  مختلف  ذمہ داریوں کے اضافے کے ساتھ موجودہ  شکل اختیار کی ہے  اور اب بھوپال میں  پولیس ٹریننگ کے  ایک نئے سینٹرل اکیڈمی یونٹ  کے قیام کے ساتھ  ، جو پولیس کے کریکشنل ایڈمنسٹریشن  کے لئے  سینٹر آف ایکسی لنس کے طور پر کام کرے گا ، بی پی آر اینڈ ڈی کے  6 اضافی یونٹ ہو گئے ہیں ۔

          بھارت پولیس میں  بی پی آر اینڈ ڈی کے تعاون کو  مرکزی وزیر داخلہ  جناب امت شاہ نے  اس کے 49 ویں یومِ تاسیس پر  ، اِس کے 50 ویں سال  میں داخلے کو  یہ کہتے ہوئے ستائش کی تھی ، " بی پی آر اینڈ ڈی کے بغیر  اچھی پولیسنگ کا تصور نہیں ہو سکتا ۔ "

          بی پی آر اینڈ ڈی کا پچھلے  پانچ دہائیوں کا سفر  انتہائی شاندار رہا ہے  کیونکہ اس میں بھارتی پولیس    کو شکل دینے  میں ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔ اس  نے اپنے تربیتی اقدامات  اور  صلاحیت سازی کے پروگراموں  کے ذریعے  پولیس فورس کو تیار کیا ہے  اور پولیس فورس کو  جدید چیلنجوں سے نمٹنے میں وقت کے ساتھ تیار رکھنے کے لئے  جدید کاری کے مختلف اقدامات کے ذریعے   قومی  مشن پروجیکٹوں  کے پروگراموں سے  لیس کیا ہے ۔  پچھلے پانچ برسوں میں  بی پی آر اینڈ ڈی نے  پولیس عہدیداروں   کی صلاحیت  سازی پر  توجہ  مرکوز کی ہے  اور 55000 سے زیادہ  افسران اور اہل کاروں کو تربیت دی  ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-08-2020)

U. No.  4848



(Release ID: 1649120) Visitor Counter : 188