وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے این سی سی تربیت کے لئے موبائل ایپ لانچ کیا

Posted On: 27 AUG 2020 12:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،27اگست2020: رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے آج یہاں ڈائریکٹوریٹ جنرل نیشنل کیڈٹ کور (ڈی جی این سی سی) موبائل تربیتی ایپ لانچ کیا۔یہ ایپ این سی سی کیڈٹوں کی ملک گیر آن لائن تربیت کا اہتمام کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

کووڈ-19 وبائی مرض کے نتیجے میں عائد بندشوں کے مد نظر این سی سی کیڈٹوں کی تربیت برعکس طورپر متاثر ہوئی ہے، کیونکہ یہ بیشتر اپنی نوعیت کے لحاظ سے رابطے پر مبنی تربیت ہوتی ہے،چونکہ اسکول اور کالج مستقبل قریب میں کھلنے کا کوئی امکان نہیں ہے، لہٰذا محسوس کیا گیا ہے کہ این سی سی کیڈٹوں کو دی جانے والی تربیت ڈیجیٹل انداز میں فراہم کی جائے۔رکشا منتری نے ایپ کے لانچ کئے جانے کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے این سی سی کیڈٹوں سے گفت و شنید بھی کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے ان کی کامیابی کی تمنا کی اور زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں اور عمدہ خصوصیات اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

این سی سی کیڈٹوں سے اپنے خطاب کے دوران رکشا منتری نے کہا کہ یہ ایپ ڈیجیٹل لرننگ میں مفید ثابت ہوگا اور کووڈ-19 کی وجہ سے جو مشکلات درپیش ہیں، اس پر قابو حاصل کیا جاسکے، کیونکہ کووڈ-19 کی وجہ سے براہ راست دو بہ دو ملاقات اور ربط و ضبط پر بندشیں عائد ہیں۔ لیکن اگر کوئی شخص پکے ارادے اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو وہ اپنے راستے کی تمام تر رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلیتا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے ان ایک لاکھ سے زائد این سی سی کیڈٹوں کی تعاون کی ستائش کی، جنہوں نے اس وبائی مرض کے خلاف نبردآزمائی کے عمل میں مختلف النوع ذمہ داریاں اٹھائیں  اور ہراول کورونا سورماؤں کے معاونین کے طورپر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ این سی سی اتحاد ، نظم  وضبط، ملک کی خدمت جیسی اقدار  کا احترام کرنا سکھاتی ہے اور متعدد این سی سی کیڈٹ عظیم ترین شخصیات کے طورپر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی، ایئر مارشل ارجن سنگھ، معروف کھلاڑیوں میں انجلی بھاگوت، سابق وزیر خارجہ  آنجہانی سشما سوراج  اور سابق وزیر دفاع آنجہانی منوہر پاریکر کے نام شامل ہیں۔  اس کے علاوہ رکشا منتری بہ نفس نفیس ایک  این سی سی کیڈٹ رہ چکے ہیں۔

ڈی جی این سی سی موبائل ٹریننگ ایپ کا مقصد این سی سی کیڈٹوں کو مکمل تربیتی مواد (نصاب، مختصر خاکہ، تربیتی ویڈیو اور اکثرو بیشتر پوچھے جانے والے سوالات)کو ایک پلیٹ فارم پر فراہم کرنا ہے۔یہ ایپ ایک کیوری آپشن یعنی سوال پوچھنے کے متبادل سمیت دیگر سہولتوں کے ساتھ باہم اثر پذیر بنایا گیا ہے۔اس متبادل کا استعمال کرکے کیڈٹ تربیتی نصاب سے متعلق اپنے سوالات پیش کرسکتا ہے اور ان سوالات کے جوابات کوالیفائیڈ انسٹرکٹر حضرات کی جانب سے دیا جائے گا۔

یہ ایپ یقینی طورپر این سی سی تربیت کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے خواب سے ہم آہنگ رہتے ہوئے این سی سی کی تربیت کو خود کار بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور این سی سی کیڈٹوں کو تربیتی مواد تک حاصل کرنے کے معاملے میں اس وبائی مرض کے دوران اپنی افادیت کے لحاظ سے دور رس فوائد کا حامل ہوگا۔

دفاع کے سیکریٹری جناب ڈاکٹر اجے کمار ، این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا اور وزارت کے دیگر سینئر سول اور فوجی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

********

م ن۔ن ع

(U: 4842)


(Release ID: 1648918) Visitor Counter : 256