عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی حکومت کے سول پنشنر الیکٹرانک پی پی او ڈیجی لاکر میں محفوظ کر سکتے ہیں

Posted On: 26 AUG 2020 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 اگست / پنشن اور پنشن  پانے والوں کی بہبود  کے محکمے  کے  نوٹس میں آیا ہے  کہ کئی  پنشن  پانے والوں  نے    گزرتے ہوئے وقت  کے ساتھ  اپنی پنشن کی ادائیگی   کے اصل احکامات  ( پی پی او ) کی اصل کاپی    ، جو  ایک  بہت اہم  دستاویز ہے   ، کھو دی ہے ۔ اُن کی پی پی او کی عدم  موجودگی کی وجہ سے اِن  پنشن پانے والوں کو اپنی ریٹائرڈ زندگی میں مختلف مرحلوں میں  بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔  کووڈ – 19 عالمی وباء کے پیش نظر   نئے ریٹائر ہونے والے  عہدیداروں کے لئے پی پی او کی    ہارڈ کاپی    حاصل کرنا  بھی ایک مشکل کام  ہے ۔

          اسی مناسبت سے  پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود  کے محکمے  ( ڈی او   پی پی ڈبلیو ) نے  الیکٹرانک پنشن  پیمنٹ آڈر   ( ای – پی پی او ) تیار کرنے کا فیصلہ کیا  ہے  ، جو   پی ایف ایم ایس  کے ذریعے   سی جی اے  میں ڈیجی لاکر    میں تیار  کیا جا سکتا ہے  تاکہ مرکزی حکومت کے   سول پنشن  پانے والوں کی زندگی کو آسان بنانے  میں اضافہ کیا جا سکے ۔   یہ نظام   کسی بھی  پنشن پانے والے کو  اپنے   ڈیجی لاکر اکاؤنٹ سے فوری طور پر  پی پی او کی  تازہ نقل   کا پرنٹ آؤٹ  لینے میں مدد کرے گا ۔   اس پہل سے متعلقہ پی پی او کا ڈیجی  لاکر میں  ایک مستقل  ریکارڈ   قائم  ہو گا اور   اس کے ساتھ ہی  نئے پنشن پانے والوں کو پی پی او حاصل کرنے میں  تاخیر    سے بچنے  میں مدد ملے گی اور انہیں ہارڈ کاپی پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔  یہ ہدف   سول وزارتوں کے ذریعے   22-2021 ء  تک مکمل کرنے  کے لئے مقرر کیا گیا تھا  ، جس کو محکمے نے  کووڈ – 19  کے پیش  نظر وقت سے پہلے ہی حاصل کر لیا ہے ۔

          یہ سہولت  " بھوشیہ سافٹ ویئر  " کے ساتھ  قائم کی گئی ہے ، جو پنشن پانے والوں کے لئے  واحد پلیٹ فارم ہے  اور اس میں  اُن کی پنشن شروع ہونے سے  ، اُس کے آخر تک  تمام تفصیلات موجود ہیں ۔  اب " بھوشیہ  " ریٹائر ہونے والے ملازم کو اپنے ڈیجی لاکر  کے کھاتے کو   بھوشیہ کے کھاتے سے  منسلک کرنے  میں مدد  کرے گا  تاکہ وہ    کسی رکاوٹ  کے بغیر   ای – پی پی او  حاصل کر سکیں ۔

          پنشن پانے والوں کے ڈیجی لاکر میں  ای پی پی او  اسٹور کرنے   کے لئے ضروری اقدامات  مندرجہ ذیل ہیں :

  • " بھوشیہ " ریٹائر ہونے والے ملازمین کو   اپنے ڈیجی لاکر  کے کھاتے کو   " بھوشیہ " سے جوڑنے  کا  متبادل فراہم کرتا ہے تاکہ  وہ ای پی پی او حاصل کر سکیں ۔ 
  • مذکورہ بالا متبادل  ریٹائر ہونے والے ملازم کو   ریٹائرمنٹ  کے فارم بھرنے اور انہیں داخل کرنے  کے بعد دستیاب    ہو گا ۔
  • ریٹائر ہونے والا ملازم   بھوشیہ  سے ڈیجی لاکر  کھاتے  کو سائن کرے گا  اور بھوشیہ  کو اختیار دے گا کہ وہ  ای پی پی او کو  ڈیجی  لاکر میں  پہنچا دے۔
  • جیسے ہی ای  پی پی او جاری ہو گا ، یہ  خود کار طریقے سے  اِس کے ڈیجی کھاتے میں  پہنچ جائے گا  اور ریٹائر ہونے والے شخص کو ایس ایم ایس  اور ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا ۔
  • ای پی پی او کو ڈاؤن لوڈ  / دیکھنے کے لئے  ریٹائرڈ  ملازم کو   اپنے ڈیجی لاکر  کھاتے  کو لاک  کرنا ہو گا اور  اُس کے لنک  کو   کلک کرنا ہوگا ۔

 

تمام وزارتوں / محکموں اور اُن سے منسلک  / ذیلی  دفاتر  کے انتظامی ڈویژنوں  سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  تمام متعلقہ افراد   کو ، اِس نوٹس سے متعلق ہدایات  جاری کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  4826

 



(Release ID: 1648863) Visitor Counter : 180