سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کے فیس پلازا پر تمام رعایت حاصل کرنے کے لئے فاسٹیگ کو لازمی بنایا گیا
Posted On:
26 AUG 2020 4:02PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 اگست / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ٹول فیس پلازا پر واپسی کے سفر پر رعایت یا دیگر رعایتوں کو حاصل کرنے کے لئے فاسٹیگ کا استعمال لازمی کر دیا ہے ۔ ایسے تمام افراد ، جو 24 گھنٹے کے اندر واپسی کے سفر پر رعایت یا دیگر مقامی رعایت لینے کے خواہش مند ہیں ، انہیں اپنی گاڑی پر جائز اور چالو حالت میں فاسٹیگ رکھنا ضروری ہو گا ۔ 24 اگست ، 2020 ء کو جاری گزٹ میں قومی شاہراہوں کی فیس ( شرحوں کے تعین اور وصولی ) ضابطے ، 2008 میں اس سلسلے میں ترمیم کی گئی ہے ۔
قومی شاہراہوں پر فیس پلازا پر ڈجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کے لئے یہ ایک اور بڑا قدم ہے ۔ اس طرح کی رعایت کے لئے کی جانے والی ادائیگی پہلے سے ادا شدہ انسٹرومنٹ ، اسمارٹ کارڈ یا فاسٹیگ کے ذریعے یا کسی اور ڈجیٹل طریقے سے ہی کی جا سکتی ہے ۔
ترمیم شدہ ضابطوں سے مندرجہ ذیل سہولت ہو گی :
( الف ) 24 گھنٹے میں واپسی کے سفر پر رعایت کے لئے فاسٹیگ یا اسی طرح کی دوسری ڈیوائس ضروری ہو گی ، جو خود کار ہو گی اور جس میں کسی پاس کی ضرورت نہیں ہو گی ۔
( ب ) دیگر تمام رعایتوں کے معاملے میں بھی جائز فاسٹیگ کو ضروری کیا گیا ہے ۔
اس ترمیم سے ایسے تمام معاملات میں ، جہاں 24 گھنٹے کے اندر واپسی کے سفر کے لئے رعایت موجود ہے ، پہلے سے کسی رسید کی ضرورت نہیں ہو گی اور مسافر کو ، اگر وہ 24 گھنٹے کے اندر فاسٹیگ والی گاڑی سے واپس آتا ہے تو اُسے یہ رعایت خود بہ خود مل جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4827
(Release ID: 1648862)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
Punjabi
,
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam