بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جہاز رانی کی وزارت نے بھارتی بندرگاہوں اور چارٹرڈ اڑانوں میں ایک لاکھ سے زیادہ عملے کو ادلا بدلی کی سہولت فراہم کی
بھارت واحد ایسا ملک ہے جس کے پاس تبدیلی کے لیے دنیا میں عملہ سب سے زیادہ ہے۔ من سکھ منڈوایا نے عالمی وبا کے دوران پھنسے ہوئے جہازیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی
Posted On:
25 AUG 2020 3:26PM by PIB Delhi
جہاز رانی کی وزارت نے بھارتی بندرگاہوں اور چارٹرڈ اڑانوں کے ذریعے سے ایک لاکھ سے زیادہ ہوائی جہاز کے عملے کی ادلا بدلی کو سہولت فراہم کی ہے۔ یہ دنیا میں ہوائی جہاز کے عملے کی ادلا بدلی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ عملے کی ادلا بدلی میں ایک جہاز کے عملے کے ممبروں کو دوسرے جہاز کے عملے کے ساتھ بدلا جاتا ہے اور اس میں جہازوں پر سائن-ان کرنا اور جہازوں سے سائن آف کرنے کا عمل شامل ہے۔ کورونا وبا کے سبب سمندری سیکٹر سب سے زیادہ متاثر سیکٹروں میں سے ایک ہے۔ اس کے باوجود سبھی بھارتی بندرگاہ کام کررہے تھے اور عالمی وبا کے باوجود لازمی خدمات فراہم کررہے تھے اور بھارت اور دنیا کے لیے بے روک ٹوک سپلائی چین کے اصل ستون جہازی یعنی سمندر کے راستے جانے والے مسافر ہیں۔
جہازیوں کو سائن ان اور سائن آف کے بند ہونے اور لاک ڈاؤن اور نقل وحمل پر بندشوں کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو دنیا کے مختلف ملکوں کی طرف سے عائد کی گئی تھیں۔
جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب من سکھ منڈاویا نے ان مسلسل کوششوں کی تعریف کی جو جہاز رانی کے ڈی جی نے اس مشکل دور میں پھنسے ہوئے جہازیوں یعنی سمندر کے راستے جانے والے مسافروں کی آسانی کے لئے کیں۔ وزیر موصوف نے جہاز رانی کے ڈی جی کو ہدایت دی کہ وہ سمندر کے راستے جانے والے مسافروں کی آسانی کے لئے شکایتوں کے ازالے کا ایک طریقہ کار وضع کریں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سمندر کے راستے سے سفر کرنے والے مسافر اس مشکل دور کے دوران وزارت سے رجوع ہوسکیں اورکسی بھی جہازی کو شکایتوں کے ازالے کے کمزور نظام کی وجہ سے پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔
عالمی وبا کی صورتحال کے دوران سمندری نقل وحمل کو برقرار رکھنے کے لئے جہاز رانی کے ڈلی جی امیتابھ کمار نے جہاز رانی کے وزیر کو بتایا کہ انہوں نے جہاز رانی کے لئے ضروری مختلف سرٹیفکیٹ کی توسیع، سفر کے لئے آن لائن ای پاس سہولت وغیرہ جیسے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ آن لائن جہاز کے رجسٹریشن اور آن لائن چارٹر لائسینسنگ کے ساتھ پھنسے ہوئے جہازیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری اپ لوڈ کرنے کے مقصد سے چارٹرڈ اڑانوں کے لئے جہازیوں کے ویری فکیشن (تصدیق) کے لئے ایک آن لائن یوٹیلیٹی بنائی گئی ہے۔
جہاز رانی کے ڈی جی کو 2000 سے زیادہ بحری شراکت داروں سے ای میلز، ٹوئٹس اور خطوط کے ذریعہ کمیونیکیشن موصول ہوئے ہیں اور انہوں نے ان کی صرورتوں کو پورا کرنے اور انہیں آسان بنانے کے لئے فوری جوابی کارروائی کی۔ جہاز رانی کے ڈی جی کی طرف سے ماڈیول کورسز اور آن لائن ورچوئل کورس کے لئے ای-لرننگ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے اور ای-لرننگ کے لئے 35 ہزار سے زیادہ طلبا کا اندراج کیاگیا ہے۔ آن لائن کورسز کی تکمیل کے بعد جہازیوں کے لئے آن لائن ایکزٹ امتحان کا اہتمام کیا جارہا ہے اور وہ اب اس عالمی وبا کے سخت مشکل دور میں بھی اپنے گھروں سے آسانی کے ساتھ امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-4807
(Release ID: 1648724)
Visitor Counter : 225