کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ-19 کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے بنگال کیمیکلز و فارما سوئیٹکل لمیٹڈ نے  ایک ہی دن میں فنائل کی 51 ہزار 960 بوتلیں تیار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا


کووڈ-19 پھوٹ پڑنے کے بعد سے فنائل کی ماہانہ فروخت 4.5 کروڑ روپے سے 6 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

Posted On: 25 AUG 2020 1:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍اگست، بنگال کیمیکلز و فارما سوئیٹکل لمیٹڈ (بی سی پی ایل)  نے ، جو  کیمیاوی مادوں اور  کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت ایک عوامی شعبے کی صنعت ہے، کووڈ – 19 وبا کے پھیلنے کے بعد سے کئی گنا بڑھی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے پیداوار کی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس نے ایک ہی دن میں فنائل کی  51 ہزار 960  بوتلیں  تیار کرکے  ابھی تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کامیابی کا سہرا مغربی بنگال میں  شمالی 24 پرگنہ  یونٹ بی سی پی ایل پانی ہٹی کو جاتا ہے۔

 

کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے  کمپنی  کی انتظامیہ  اور  ملازمین کو ابھی تک کی سب سے زیادہ  پیداوار کا ریکارڈ قائم کرنے کے شاندار کام پر مبارک باد دی ہے۔

 بی سی پی ایل کے ڈائریکٹر  (مالیات)  جناب پی ایم  چندریا نے کہا  ’’ بی سی پی ایل کی 120  سالہ تاریخ میں یہ ابھی تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ جولائی 2020  میں  ہم نے  ایک دن میں فنائل کی   38 ہزار  بوتلیں تیار کی تھیں۔ ایک ہی مہینے میں کمپنی نے اس میں مزید اضافہ کیا اور اب کمپنی  ایک دن میں  فنائل کی 50 ہزار سے زیادہ بوتلیں تیار کرسکتی ہے۔ 23  اگست 2020  کو 51  ہزار 960 بوتلیں تیار کی گئی تھیں‘‘۔

 بی سی پی ایل نے کہا کہ  وہ کووڈ – 19 وبا سے پہلے  روزانہ  15 ہزار بوتلیں تیار کیا کرتی تھی۔ ’’ فنائل کی ماہانہ فروخت  تین سے  ساڑھے تین کروڑ روپے تک کی تھی۔ کووڈ -19 وبا کے بعد سے  یہ پیداوار  ساڑھے چار کروڑ روپے سے  6 کروڑ روپے  کے درمیان ہوگئی، جو  اس فنائل کی  بہت بڑی مانگ کا واضح اشارہ ہے‘‘۔

 ملازمین  سبھی  اتوار  اور چھٹیوں کے دنوں میں  کووڈ -19   وبا  کی صورت حال کے باوجود  20  اکتوبر   (پوجا کی چھٹیوں)  تک  دو شفٹوں میں کام کریں گے تاکہ صفائی ستھرائی سے متعلق فنائل کی  بہت بڑی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔

بنگال کیمیکلز و فارما سوئیٹکل لمیٹڈ بھارت کی وہ پہلی  دوا ساز کمپنی  ہے، جو  بہت سے گھریلو ،  اور صنعتی مصنوعات تیار کرتی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-   ا س- ق ر)

U-4798


(Release ID: 1648504) Visitor Counter : 253