وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں عمارت کے زمیں بوس ہوجانے کے سبب جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
Posted On:
25 AUG 2020 10:28AM by PIB Delhi
نئی دہلی،25؍اگست،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں عمارت کے زمیں بوس ہوجانے کے سبب جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’مہاراشٹر کے رائے گڑھ کے مہاڈ میں عمارت کے زمیں بوس ہوجانے سے غمزدہ ہوں۔ اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والے کنبوں کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ مقامی حکام اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں سانحے کی جگہ پر موجود ہیں اور ہر ممکن مدد بہم پہنچارہی ہیں‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-م م- ق ر)
U-4794
(Release ID: 1648414)
Visitor Counter : 169
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam