سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
موٹر وہیکلز دستاویزات کی ویلیڈٹی اس سال دسمبر تک کے لئے آگے بڑھادی گئی ہے
Posted On:
24 AUG 2020 3:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 اگست 2020، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے موٹر وہیکلزایکٹ 1988 اور سینٹر موٹر وہیکل رولز 1989 کے تحت فٹنس، پرمٹوں ، لائسنسوں ، رجسٹریشن یا دیگر دستاویزات کی مدت 31 دسمبر 2020 تک آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے اس سے قبل موٹر وہیکلزایکٹ 1988 اور سینٹر موٹر وہیکل رولز 1989 سے متعلق دستاویزات کی ویلیڈٹی اس سال اس سے قبل 30 مارچ اور9 جون کو جاری کئے گئے مشاورتی نوٹ میں بھی آگے بڑھائی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ فٹس، پرمٹ (تمام قسم کے)، لائسنس، رجسٹریشن یا کوئی دیگر متعلقہ دستاویز کو 30 ستمبر 2020 تک جائز سمجھا جائے گا۔
ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری صورتحال پر غور کرتے ہوئے تمام مذکورہ دستاویزات، جن کی ویلیڈٹی یکم فروری 2020 کو ختم ہوگئی تھی اور جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس میں توسیع نہیں کرا پائے تھے، ان کی ویلیڈٹی کو 31 دسمبر 2020 تک کے لئے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے دستاویزات کو 31 دسمبر 2020 تک ویلیڈ سمجھیں۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے اس اقدام سے ٹرانسپورٹ سے متعلق خدمات حاصل کرنے میں ہماری شہریوں کو مدد ملنے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4778
(Release ID: 1648290)
Visitor Counter : 248