سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے جدید اور ہری بھری ٹکنالوجی کے استعمال کے ساتھ سڑک پروجیکٹوں کا جائزہ لیا؛ موبائل ایپ ‘ہرت پتھ’ کا آغاز کیا؛ پودوں کی ای۔ ٹیگنگ کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں
جناب نتن گڈکری نے سڑک تعمیر پر آنے والی لاگت کو کم از کم 25 فیصد تک کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
21 AUG 2020 3:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 اگست 2020، سٹرک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے ملک بھر میں سڑک کی تعمیر کے لئےجدید اور ہری بھری ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نیو گرین ہائی ویز پالیسی (پلانٹیشن) کا جائزہ لینے اور سڑک کی تعمیر میں نئی ٹکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بات چیت کرنے کے لئے منعقد کی گئی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 فیصد تک تعمیر کی لاگت کو کم کرنا ہمارا مشن ہونا چاہیے اور اس کے لئے نئی ٹکنالوجی کی ضرورت ہے۔
وزیر موصوف نے ویب پر مبنی جی آئی ایس سے چلنے والے مانیٹرنگ ٹولز اور جیو ٹیگنگ کےذریعہ شجر کاری کی نگرانی کرنے والے ایک موبائل ایپ ‘ہرت پتھ’ کا آغاز کیا۔ یہ ایپ این ایچ اے آئی نے اپنے شجرکاری کے پروجیکٹوں کے تحت لگائے گئے ہر ایک پودے کے مقام ، نشو و نما،قسم سے متعلق تفصیلات، رکھ رکھاؤ سے متعلق سرگرمیوں، اپنی فیلڈ یونٹوں میں سے ہر ایک کے نشانوں اور کامیابیوں کی نگرانی کے لئے ایک موبائل ایپ ‘ہرت پتھ’ تیار کیا ہے۔ موبائل ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے شجر کاری اور درختوں کے ٹرانسپلانٹیشن کی سخت مانیٹرنگ پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے مشورہ دیا کہ شاہراہوں کے ساتھ شجر کاری کے لئے اس کام کے لئے مخصوص افراد/ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اس کام میں این جی او ، اپنی مدد آپ گروپوں اور باغبانی اور جنگلات کے محکمے کو شامل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ افسروں نے یقین دلایا کہ وہ مارچ 2022 تک شاہراہوں پر 100 فیصد شجر کاری کے مقصد کو پورا کرلیں گے۔
سڑک کی تعمیر میں نئی ٹکنالوجی کے استعمال پر بات چیت کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ 25 فیصد تک تعمیر کی لاگت کو کم کرنا ہمارا مشن ہونا چاہیے اور اس کے لئے نئی ٹکنالوجی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی علاقوں مثلاً پہاڑی علاقوں ، سرحدی علاقوں اور احلی علاقوں میں مختلف نظریئے اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انڈمان اور نکوبار میں سڑک تعمیر میں ایسی ٹکنالوجی کے استعمال کی ستائش کی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کو تحریک دی کہ وہ اپنے بقیہ پروجیکٹوں میں اس مثال پر عمل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4718
(Release ID: 1647774)
Visitor Counter : 187