کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

قیمت کی نگرانی کا مؤثر نظام سستے دام پر کھاد حاصل کرنے کے لئے  کسانوں کی مدد کر رہا ہے:سدانند گوڑا


کھادوں کے محکمے نے تغذیہ بخش بنیاد کی سبسڈی اسکیم کے تحت تمام کھادوں کے لئے پیداوار ؍ در آمدات کی لاگت کی جانچ کے ذریعے پہل کی ہے

اگست 2020 کے دوران ڈی اے پی کی قیمتیں اگست 2019 کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں

Posted On: 21 AUG 2020 12:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21؍اگست،کیمیکل اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے کہا ہے کہ کیمیکل اور کھادوں کی وزارت  میں کھادوں کے محکمے نے  تغذیہ بخش بنیاد پر سبسڈی اسکیم  این بی ایس کے تحت تمام کھادوں کے لئے ملک میں پیداوار ؍ در آمدات کی لاگت کی جانچ کے ذریعے پہل کی ہے۔

محکمے کی طرف سے  نگرانی کے مؤثر نظام  کے اس اقدام کی وجہ سے جناب گوڑا نے بتایا کہ کھاد  کمپنیوں نے اب  ایک رضا کارانہ خود انضباطی  طریقہ کار اپنایا ہے اور  ریگاسی فائڈ لیکوی فائڈ قدرتی گیس -  آر ایل این جی  کی  بین الاقوامی بازار میں کم ہونے والی قیمت کا فائدہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعے کسانوں کو پہنچا گیا ہے۔

 

  ڈائیامونیم فوس فیٹ  (ڈی اے پی)  ایمونیم سلفیٹ  اور  دیگر  پی اینڈ کے فرٹیلائز کی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعے پی اینڈ کے کھادوں کی پیداوار کے لئے آر ایل این جی  فیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال ہوئی ہے۔

جناب گوڑا نے مزید  بتایا کہ اگست 2020 کے دوران  ڈی اے پی کی قیمتیں  24626 فی میٹرک ٹن تک کم ہوئی ہیں، جبکہ اگست 2019  کے دوران   ڈی اے پی کی قیمتیں 26396 فی میٹرک ٹن تھیں۔ اسی طرح 18 این پی کے فرٹیلائزر فارمولیشن میں سے 15  فارمولیشن کے لئے ایم آر پی  اگست 2019  کے مقابلے میں  اگست  2020   کے دوران  میں کم ہوئی ہیں۔ ایمونیم سلفیٹ کی قیمت اگست 2019  کے 13213 روپے فی  ایم ٹی سے گھٹ کر  اگست 2020  میں 13149 روپے  فی ایم ٹی ہوگئی ہیں۔

کھادوں کا محکمہ  صحیح وقت ملک کے کسانوں کو  مناسب قیمتوں پر کھاد فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(م ن-ح ا- ق ر)

U-4709



(Release ID: 1647596) Visitor Counter : 153