دیہی ترقیات کی وزارت
غریب کلیان روزگار ابھیان کے ساتویں ہفتے میں تقریباً 21 کروڑ روزگار کے افرادی ایام فراہم کئے گئے اور 16 ہزار 768 کروڑ روپے خرچ کئے گئے
یہ ابھیان کووڈ۔19 وبا کے پھوٹنے کے تناظر میں دیہی علاقوں میں نقل وطن کرنے والے مزدوروں اور اسی طرح کے متاثر دیگر شہریوں کے لئے روزگار کو بڑھاوا دینے اور زندگی گزارنے کے مواقع پیدا کرنے کے لئے شروع کیاگیا تھا
Posted On:
20 AUG 2020 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 20اگست/غریب کلیان روزگار ابھیان(جی کے آر اے)6 ریاستوں کے ان افراد کو روزگار فراہم کرا رہا ہے جو نقل مکانی کرکے اپنے آبائی گاؤوں کو واپس آگئے ہیں۔ ان میں بہار، جھاڑ کھنڈ، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، راجستھان اور اترپردیش کی ریاستیں شامل ہیں۔ یہ ابھیان ان ریاستوں کے 116 اضلاع میں زندگی گزارنے کے مواقع کے ساتھ گاؤں والوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔
ابھیان کے ساتویں ہفتے میں تقریباً 21 کروڑ روزگار کے افرادی ایام فراہم کئے گئے اور ابھی تک 16 ہزار 768 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ ابھیان کے مقاصد کو حاصل کرنے کے تناظر میں بڑی تعداد میں مختلف قسم کے ڈھانچے تعمیر کئے گئے جن میں پانی کو محفوظ کرنے کے 77974 ڈھانچے، 2 لاکھ 33 ہزار دیہی مکانات، 17933 مویشیوں کے شیڈ،11372 زرعی تالاب اور 3552 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس شامل ہیں۔اس کے علاوہ ضلع کے معدنیاتی فنڈ کے ذریعہ 6300 ورکروں کو لیاگیا ہے اور 764 گرام پنچایتوں کو انٹر نیٹ کی کنکٹیویٹی فراہم کرائی جارہی ہے۔جبکہ25487 امیدواروں کو اس ابھیان کے دوران کرشی وگیان کیندر( کےوی کے) کے ذریعہ مہارتی ٹریننگ فراہم کرائی جارہی ہے۔
جی کے آر اے کی کامیابی کو ابھی تک 12 وزارتوں نیز محکموں اور سرکاری ریاستوں کی وسیع تر کوششوں کی تکمیل کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔جو کہ نقل مکانی کرنے والے ورکروں اور دیہی برادریوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ دے رہی ہیں۔
یہ ابھیان کووڈ۔19 وبا کے پھوٹنے کے تناظر میں دیہی علاقوں میں نقل وطن کرنے والے مزدوروں اور اسی طرح کے متاثر دیگر شہریوں کے لئے روزگار کو بڑھاوا دینے اور زندگی گزارنے کے مواقع پیدا کرنے کے لئے شروع کیاگیا تھا۔ جو افراد وہاں رکنا چاہتے تھے ان کے لئے کام اور زندگی گزارنے کے وسائل پیدا کرنے کا ایک طویل مدتی اقدام وضع کرنے کی پوری تیاری کرلی گئی ہے۔
****
( م ن ۔ا ع۔رض
U- 4706
(Release ID: 1647574)
Visitor Counter : 248