صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے ایک ہی دن میں 9 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کئے ، جو ایک ریکارڈ ہے


فی ملین ٹسٹ ( ٹی پی ایم ) میں مسلسل اضافہ ، آج 23668 تک پہنچا

Posted On: 20 AUG 2020 1:39PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 اگست / یومیہ ٹسٹنگ  میں تیزی سے اضافے کے ساتھ آج بھارت  نے ایک  نیا ریکارڈ حاصل کیا ہے ۔

          پہلی مرتبہ  ایک ہی دن میں  کووڈ کے 9 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کئے گئے ، جو ایک ریکارڈ ہے ۔  پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ – 19 کے 918470 ٹسٹ  کے ساتھ  بھارت  جلد ہی 10 لاکھ  یومیہ نمونوں کے ٹسٹ    کرنے  کا ہدف حاصل کرنے کے اپنے عہد   کی جانب  گامزن ہے ۔ 

          اس کامیابی  کے ساتھ   اب تک مجموعی ٹسٹ کی تعداد  3.25 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے  ( 32661252 ) ۔

          ملک بھر میں  تشخیصی لیبس   کے نیٹ  ورک میں توسیع   اور ٹسٹ کرانے میں آسانی  کے موثر  اقدامات   کے ذریعے موجودہ  تعداد میں  ٹسٹ کرنے  میں کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں فی ملین ٹسٹ  ( ٹی پی ایم ) میں بھی تیزی  سے  اضافہ ہوا ہے اور یہ فی ملین  23668 تک پہنچ گئے ہیں ۔  ٹی پی ایم میں بھی  مسلسل   اضافے کا رجحان ہے ۔

ٹسٹ کی تعداد میں مسلسل اضافے کے ساتھ  مثبت   پائے جانے والے ٹسٹ کی شرح  میں بھی کمی آئی ہے ۔  اگر چہ زیادہ تعداد میں ٹسٹ  کی وجہ سے ابتدائی طور پر  مثبت  معاملات کی شرح  میں اضافہ  ہوا ہے لیکن کئی ریاستوں  / یو ٹی  کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ  فوری طور پر لوگوں  کو الگ تھلگ کرنے ، موثر طور پر پتہ لگانے اور وقت پر طبی بندوبست جیسے اقدامات   کی  وجہ سے آخر کار اِن میں کمی آئی ہے ۔

Description: C:\Users\Administrator\Desktop\ncov\press releases on nCoV\graph-positivity-20thAug.jpeg

Description: C:\Users\Administrator\Desktop\ncov\press releases on nCoV\psoitivity rate-states-20thaug.jpeg

 

          ایسے میں ، جب کہ قومی اوسط  8 فی صد سے کم ہو گئی ہے ، 26 ریاستیں  / یو ٹی  ایسی ہیں ، جہاں قومی اوسط سے بھی کم   شرح ہے ۔

          تشخیص کرنے والی لیبس کے قومی نیٹ ورک میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔  سرکاری سیکٹر میں 977 لیبس اور پرائیویٹ سیکٹر میں 517 لیبس کے ساتھ ملک میں  اب  لیبس کی تعداد 1494   ہو گئی ہے ۔    ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  • ریئل ٹائم  آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ  لیبس : 764 ( سرکاری : 453 + پرائیویٹ  : 311 )
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 611 ( ( سرکاری : 490 + پرائیویٹ : 121 )
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 119 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 85 )

         

کووڈ  - 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔ 

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4684



(Release ID: 1647497) Visitor Counter : 187