کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہماری طبی برادری نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور دنیا کو دکھا دیا ہے کہ بھارت ایک قابل  اعتبار شراکت دار بن سکتا ہے: جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے رسائی ،بیداری اوردستیابی کی طاقت سے ہمارے نظام صحت کو تقویت دینے کی غرض سے ٹیکنالوجی کے اوزاروں کو فروغ دینے کے لئے کہا

Posted On: 20 AUG 2020 1:29PM by PIB Delhi

 کامرس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہماری ساری طبی برادری نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا  ہے اور دنیا کو دکھا دیا کہ جب   عالمی سرگرمی اور تجارت کی بات ہوتی ہے تو بھارت ایک قابل اعتبار شراکت دار بن سکتا ہے۔ سی آئی آئی کی 12 ویں میڈ ٹیک گلوبل سمیت کا آج افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوا سازی کی صنعت نے بھارت اور دنیا بھر کے لئے دواؤں کی وافر سپلائی کو یقینی بنایا۔ طبی آلات کی صنعت میں کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے درکار   مصنوعات  کوملک ہی میں تیار کرنے میں مدد دی۔ ہمارے ڈاکٹروں ، نیم طبی عملے اور طبی برادری نے بھارت کی حفاظت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کے ذریعہ عام آدمی کی انتھک خدمت کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

 جناب گوئل نے آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ بھارت نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ ایک سخت لاک ڈاؤن کا مطلب کیا ہوتا ہے اور یہ بھی دکھا دیا ہے کہ تیزی سے ہوتی ہے صحت یابی کیا ہوتی ہے۔ ہمارے کووڈ۔19 کے  صحت یاب ہونے والے مریضوں  کی تعداد کافی امید افزا ہے جو 70 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ مدت ہم سب کے لئے سیکھنے کا ایک بڑا موقع ہے۔

وزیراعظم کے یوم آزادی کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے جس میں انہوں نے ایک آتم نربھر بھارت کا خاکہ پیش کیا تھا اور جس میں انہوں نے طبی پیشہ ور افراد کے اچھے رول کا ذکر کیا تھا۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہی وقت ہے جب ہمیں تین چیزوں کی طاقت سے اپنے نظام صحت کو تقویت دینے کے لئے ٹیکنالوجی کے اوزاروں کو فروغ دینا ہوگا جو اس طرح رسائی، بیداری، دستیابی۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ دوا سازی و طبی آلات کی ہماری صنعت  اور  طبی پیشہ ور افراد  فروغ حاصل کریں گے اور یہ محسوس کریں گے کہ  عوام کی زندگیوں کی دیکھ بھال کے لئے خود کفالت  کتنی اہم ہے۔

 پرم ہنس یوگا نند کاذکر کرتے ہوئے جنہوں نے کہا تھا‘استقلال  اس بات کی  ضمانت دیتا ہے کہ نتائج نا گزیر ہے’ انہوں نے طبی اور دوا ساز ی کے پیشہ ور افراد کی،آتم نربھر بھارت ایک حقیقت بن جائے، اس کے لئے بھارت کو خود کفیل بنانے  کے ان کے استقلال، عزم اور عہد کی تعریف کی ۔

جناب گوئل نے کہا کہ ڈیٹا اور اس کا تحفظ کرکے اس کااستعمال کرکے، لوگوں کو یکجا کرنا، اس ڈیٹا سے حفظان صحت کے ہمارے نظام میں مزید بہتری لانے اور صحیح مریض کے بارے میں  معلومات کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے ڈاکٹروں کو صحیح تشخیص اور مریضوں کی دیکھ بھال میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا کا دوا ساز ہونے کے ساتھ ساتھ ہم دنیا کا ہسپتال بھی بنیں گے۔ جہاں دنیا سہولتوں کااستعمال کرسکے گی ، اعلی معیار کی طبی دیکھ بھال کی جائے گی اور اعلی معیار کا علاج کیاجائے گا۔طبی آلات کی صنعت بھارت میں ٹیکنالوجی لانے اور سازو سامان   اور   ہسپتالوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر     سرگرم ہونے  پر عالمی تجارت میں ہمارے لئے ایک جائز مقام کو یقینی بنانے میں پیش پیش ہوگی ۔

جناب گوئل نے کہا کہ تندرستی مرکز، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی توجہ والا ایک اور میدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تندرستی مراکز کے ذریعہ ، روک تھام والے  حفظان صحت نظام کی بنیاد پر پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چست درست رہنا ہماری حکومت کا نعرہ ہوگا۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک بہت ہی تابناک مستقبل کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں پورے ملک کے حفظان صحت کو، تازہ ترین شکل دینے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے  اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت، سبھی بھارتیوں کو اعلی معیار کے حفظان صحت، آلات اور سہولیات کی فراہمی  یقینی بنائے گا۔

 

****

 ( م ن ۔ا س ۔رض)

U- 4678


(Release ID: 1647263) Visitor Counter : 215