وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے راجا ملائی، ایدکی میں تودے کھسکنے سے جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا، متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا

Posted On: 07 AUG 2020 7:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7/اگست 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجا ملائی، ایدکی میں تودے کھسکنے سے جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے ’’راجا ملائی، ایدکی میں تودے کھسکنے سے جانوں کے اتلاف پر غم زدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت غم زدہ کنبوں کے تئیں ہے۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے دعاگو ہوں۔ قومی آفات بندوبست دستہ اور انتظامیہ زمینی سطح پر کام کررہی ہے اور متاثرین کو مدد پہنچارہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے تودے کھسکنے کے اس واقعہ میں فوت ہونے والوں کے قریبی رشتے داروں کو وزیر اعظم راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے فی کس 2 لاکھ روپئے اور ہر ایک زخمی شخص کو 50000 روپئے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4645

 



(Release ID: 1647126) Visitor Counter : 127