سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این آر ڈی سی اور این اے ایل ایرو اسپیس انجینئرنگ اسٹارٹ اپس کو پروان چڑھائیں گے

Posted On: 19 AUG 2020 11:16AM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍اگست،  اسٹارٹ اپس وہ پہل قدمیاں ہیں جن کے توسط سے قومی دھارے میں اختراع متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ منصوبہ عمل یہ ہے کہ سہل کاری اور سرپرستی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ اسٹارٹ اپ کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ صنعت – تعلیمی اداروں اور  شراکت داری کو بڑھا وا دیا جائے اور انہیں پروان چڑھایا جائے۔ ان تمام پہلوؤں پر نظر رکھتے ہوئے قومی تحقیقی ترقیات کارپوریشن (این آر ڈی سی)  اور سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کی کونسل – نیشنل ایرو اسپیس لیباریٹریز ( سی ایس آئی آر – این اے ایل)  نے  ایک  اختراع اور پروان چڑھانے کا مرکز  قائم کرنے کے لئے اشتراک کیا ہے، اس کے لئے بیرونی نجی ذرائع سے  سرمایہ فراہم کرایا جائے گا تاکہ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو  فروغ دیا جاسکے۔

 اس پروگرام کے تحت ایرو اسپیس انجینئرنگ کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو پروان چڑھایا جائے گا اور  مصنوعات اور پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ اور ان کی اسناد بندی کے لئے ان کی سرپرستی اور امداد کی جائے گی۔ این آر ڈی سی کے چیف مینجنگ ڈائریکٹر  ڈاکٹر ایچ پروشوتم نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ این آر ڈی سی اور سی ایس آئی آر  - این اے ایل نے  ایرو اسپیس انجینئرنگ کے اعلی تکنیکی  شعبے میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے ایک اختراعی شراکت داری قائم کی ہے اور یہ شراکت داری  دیگر  سی ایس آئی آر تجربہ گاہوں میں اختراع اور پروان چڑھانے کے مراکز کے قیام کا راستہ ہموار کرسکتی ہے۔ یہ وہی تجربہ گاہیں ہیں جو مختلف موضوعاتی شعبوں میں کام کررہی ہیں۔ ڈاکٹر پروشوتم نے کہا کہ یہ شراکت داری  ملک کے نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مدد گار ہوگی، جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔

 مذکورہ معاہدے پر ڈاکٹر ایچ پروشوتم  اورسی ایس آئی آر – این اے ایل  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جتیندر جے یادو  نے اپنے دستخط کئے اور اس دستاویز کا تبادلہ دونوں اداروں کے نمائندگان کے ذریعے  سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ  ( ڈی ایس آئی آر)  کے سکریٹری  ڈاکٹر شیکھر سی منڈے اور  سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل جناب آر  ویدیش ورن،  ڈی ایس آئی آر کے جوائنٹ سکریٹری اور سی ایس آئی آر اور این اے ایل کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں سی ایس آئی آر  ہیڈ کوارٹرس واقع نئی دہلی میں عمل میں آیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031CXZ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(م ن-   - ق ر)

(19-08-2020)

U-4535


(Release ID: 1646896) Visitor Counter : 205